ہالینڈ، 2 نومبر کے چیرٹی پروگرام کی تیاریاں مکمل ہیں ۔
منہاج القرآن دی ہیگ کے صدر خالد محمود کی روشنی نیوز کے
چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون تفصیلی گفتگو –
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائنده خصوصی) گزشتہ روز منہاج القرآن دی ہیگ کے صدر خالد محمود نے بذریعہ ٹیلی فون معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بروز اتوار دو نومبر 2025 کو دن ایک بجے مقامی ہال میں منعقد ہونے والے چیرٹی پروگرام کو حتمی شکل دے کر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ متذ کرہ پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت عام ہے مگر پرو گرام کومنظم بنانے کے لئے شرکت کےخواہشمند خواتین و حضرات سے التماس ہے کہ دیئے گئے لنک پر اپنے ناموں کا اندراج ضرور کریں ۔
mmhawelfare.nc/orphancomplex
گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر خالد محمود نے کہا کہ متذکرہ چیرٹی پروگرام میں خصوصی شرکت اور اپنی خدمات سر انجام دینے کے لئے معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی تشریف لا رہے ہیں۔ انھوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے دُکھی انسانیت اور مستحقین کی مالی امداد کےلئے ہم سے ہمیشہ تعاون کیا ہے، انشاء الله اس بار بھی کمیونٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین رکھتے ہیں۔روشنی نیوز کے مدیر اعلی جاوید عظیمی نے خالد محمود کا ٹیلی فونک گفتگو کے ذریعے پروگرام کے حوالے سے تفصیلات بتانے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے عظیم مقصد کے لئے منعقد ہونے والےچیرٹی پروگرام کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔
متذکرہ پروگرام سے متعلق معلومات کے حصول کے لئےخبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

 
 
															 
								 
								 
								
