Daily Roshni News

ہالینڈمیں طوفانی موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ اور درخت گرنے سے اموات  بھی واقع ہوئیں۔۔۔۔

ہالینڈمیں طوفانی موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ

اور درخت گرنے سے اموات  بھی واقع ہوئیں۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)ہالینڈ میں بروز جمعرات دو نومبر2023کو دن بھر بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا اس شدید موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ہالینڈ بھر کے مختلف شہروں میں درخت  گرنے کے واقعات  میں اموات بھی واقع ہو ئیں مذکورہ موسم کی شدت سے سڑکوں پر ٹریفک کم رہی جبکہ طوفانی  ہواؤں نے ہیوی گاڑیوں کو بھی کھلونے کی مانند اڑادیا جس سے کئی گاریاں آپس میں ٹکرا گئیں۔محکمہ موسمیات نے اس طوفانی موسم کے لئے اورنج کوڈ بھی جاری کردیا  تھا اس وارننگ کوڈ کا مطلب شہری گھروں میں رہیں جبکہ دفاتر میں کام کرنے والوں کو گھروں میں کا م کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

شہریوں نے مذکورہ ہدایات پر عمل کرکے قانوں کی پاسداری کی۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں کے لئے بھی سخت موسم کی پیشن گوئی کر دی ہے جس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر بارشیں ہوں گی اور اسی طرح سے ہالینڈ  بھر میں سخت  موسم کا تسلسل جاری رہے گا۔دنیا بھر کے ہر ملک میں موسمی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے وہ ملک جہاں بارش کے لئے دعائیں کی جاتی تھیں وہاں اب برف باری ہو تی ہے۔

Loading