Daily Roshni News

ہالینڈ ،متحرک تاجر اور سماجی شخصیت میاں عاصم محمود نے  دوستوں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا ،

ہالینڈ ،متحرک تاجر اور سماجی شخصیت میاں عاصم محمود نے

 دوستوں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا ،

ٹی وی اینکر امیر عباس بھی شریک محفل ہوئے۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی۔۔۔عکاسی ۔۔۔ میاں عمران) گزشتہ دنوں بروز جمعتہ المبارک آٹھ دسمبر 2023 کو ہالینڈکی معروف سماجی شخصیت ،متحرک تاجر اور ڈیلی روشنی کے ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے دوستوں کے اعزاز میں شاندار گرینڈڈنر کا انتظام وانصرام کیا جس میں مختلف مکتبئہ فکر سے وابستہ معروف شخصیات میں چوہدری یوسف ،راجہ زیب خان ،ڈیلی  روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ،چوہدری الیاس ،چوہد ری عامر یوسف ،سینیئر صحافی راجہ فاروق حیدر، چوہد ری اکرم الحق ، چوہد ری بنارس علی ،میاں عمران، راجہ سجاد حیدر ،مجتبے خادم بٹ ،ساجد علی خان ،میاں آفتاب چوہدری علی اعجاز، جاوید بٹ پیارا، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، خالد سلطان، ڈاکٹر محمد کامران خان اور پاکستان سے آئے ہوئے ٹی وی اینکر امیر عباس بھی شریک ہوئے میزبان میاں عاصم محمود نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں دوستوں کو لذیذ عمدہ  کھانوں سے استفادہ کرنے کے لیے کھانے کی  میز پر مدعو کیا۔ کھانا تناول کرنے کے بعد خصوصی بیٹھک سجائی گئی جس میں ٹی وی   اینکر امیر عباس نے اپنے تجربے کی بنیاد پر وطن عزیز پاکستان کو تاریخ کے آئینے  میں اور موجود ملکی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے کئی ممالک میں کی جانے والی اصلاحات اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر چلائی جانے والی تحاریک کا بھی مفصل تذکرہ کیا۔ ان کی گفتگو کا اصل ماخذ یہی تھا کہ وطن عزیز پاکستان کے نظام میں بھی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے سینیئر صحافی راجہ فاروق حیدر نے امیر عباس کی جانب سے کی گئی گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے وطن عزیز کے لیے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی وچیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے کہا پاکستان کی قومی اسمبلی(پارلیمنٹ) جو قانون سازی کا پلیٹ فارم ہے ۔ اس معزز اور اہم پلیٹ کے لیے اعلی تعلیم یافتہ دانشور، فہم و فراست اور باشعور خواتین و حضرات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملکی نظام کو چلانے کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متذکرہ  صلاحیتوں کے حامل افراد کا فقدان ہے۔ چوہدری عامر یوسف ،راجہ سجاد حیدر، راجہ زیب خان اور دیگر دوستوں نے بھی سوالات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا اظہار خیال بھی کیا میزبان اول میاں عاصم محمود نے تمام معزز مہمانوں اور بالخصوص امیر عباس کا ڈنر میں شریک ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا ئیہ کلمات بھی ادا کیے۔

Loading