ہالینڈ بھر میں کرسمس اور نئے سال2024کا جشن منانے
کے لئے زور و شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نیوز ڈیسک) ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت جسے عیسائی برادری کر سمس کے نام سے ہر سال25دسمبر کو دھوم دھام سے مناتی ہے، اس کو جشن کی صورت میں منانے کے لئے ہالینڈ بھر میں زور وشور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں پر چراغاں کرنے کے لئے ابھی سے ہی آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اسی کے ساتھ ساتھ نئے سال 2024کا استقبال کرنے کے لئے بھی تیاریوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔