Daily Roshni News

ہالینڈ میں نیٹو کا اہم اجلاس، 32 ممالک کے سربراہان  کی شرکت۔

ہالینڈ میں نیٹو کا اہم اجلاس، 32 ممالک کے سربراہان  کی

 شرکت ، بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے شاہی محل میں

پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا —

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ) گزشتہ دنوں 24 اور 25 جون 2025 کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے ورلڈ فورم میں نیٹو کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔  مذکورہ اجلاس میں 32 ممالک کے سربراہان اور نمائندہ وفود شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے معزز مہمانان گرامی کے اعزاز میں شاہی محل میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔ اس پروقار عشائیے میں شریک ہونے والے معزز سربراہان کا بادشاہ اور ان کی اہلیہ مکسما نے پرتپاک استقبال کیا ۔ متذکرہ نیٹو کے اہم اجلاس

کا انعقاد سخت حفاظتی اقدامات میں کیا گیا تاہم  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  شرکت اور موجودگی کے باعث حفاظتی اقدامات میں مزید سختی دیکھنے میں آئی ورلڈ فورم دی ہیگ اور ملحقہ علاقوں میں رہائش پزیر خواتین و حضرات کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا تھا جبکہ علاقہ مکین خوش تھے کہ ہالینڈ میں مختلف ممالک کے سربراہان موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شاہی محل میں قیام پزیر تھے میڈیا اور عام لوگوں کی  خاصی تعداد محل کے باہر صدر ٹرمپ کی جھلک دیکھنے کے لئے منتظر رہی ۔

بروز بدھ 25 جون 2025 کو نیٹو ممبران کے ممالک سربراہان اور وفود والڈ فورم دی ہیگ آئے ۔ اجلاس سے قبل تمام شرکاء کا یاد گاری گروپ فوٹو لیا گیا جس میں بادشاہ

اور ملکہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے آغاز میں نیٹو کے جنرل سیکرٹری مارک روتے  جن  کاتعلق نیدر لینڈز سے ہے اور 14 سال تک وزیر اعظم رہے ہیں ، انھوں نے شرکائے اجلاس کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہا اور آج کے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ کا اپنے مخصوص انداز میں تذکرہ کیا۔ اجلاس سے قبل ورلڈ فورم آنے والے سربراہان فرانس کے صدرمیکروں، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان جرمنی، ہنگری، بلجیئم اور دیگر ممالک کے صدورنے  ایک کثیر تعداد میں موجود پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نیٹوکے مذکورہ اجلاس کی میزبانی نیدرلینڈز نے کی اور ۔ اس اجلاس کا انعقاد انتہائی پُر وقار اورمنظم انداز میں کیا ۔

Loading