Daily Roshni News

ہالینڈ میں پاکستان فیسٹیول ونٹر ایڈیشن 25 جنوری 2026 کومنعقد ہوگا.

ہالینڈ میں پاکستان فیسٹیول ونٹر ایڈیشن 25 جنوری 2026 کو

منعقد ہوگا۔ خواتین و حضرات بھر پور شرکت کر کے وطن عزیز سے

والہانہ محبت کا اظہار کریں۔جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) پاکستان فیسٹیول کے روح رواں جمیل احمد کی قیادت میں ہالینڈ میں مقیم  پاکستانی خواتین و حضرات اور نوجوانوں کے لئے پاکستانی میلے کا خوبصورت انعقاد کیا جاتا ہے امسال موسم سرما میں پاکستان فیسٹیول ونٹر ایڈیشن کا انعقاد بروز اتوار 25 جنوری 2026کوجوش و خروش سے کیا جا رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ ہالینڈ میں مقیم پاکستانی خواتین و حضرات ، نوجوان اور بچے بھر پور شرکت کر کے وطن عزیز پاکستان سے  اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں ۔ پاکستان فیسٹیول سے متعلق مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں ۔

Loading