Daily Roshni News

ہالینڈ کی ڈائری ۔۔۔تحریر۔۔۔راجہ فاروق حیدر

ہالینڈ کی ڈائری

تحریر۔۔۔راجہ فارق حیدر

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ہالینڈ کی ڈائری ۔۔۔تحریر۔۔۔راجہ فاروق حیدر)ان دنوں یورپ کےدیگر ممالک کی طرح  نیدرلینڈ میں گرمی زوروں پر ہے دی ہیگ ساحل سمندر پر لوگوں کاجم غفیررہتا ہے آج کےکالم میں مجھے لیبا سے براستہ یونا ن سے بہتر مستقبل کے لئے کشتی پر سوار  ہو کر یورپی ممالک میں آنے والے معاشی مہاجرین کی کشی سمندر میں الٹنے کے حالیہ واقعہ سے قارئین کو آگاہ کرنا ہے یہ ایک پہلا واقعہ نہیں  اس سال کا دوسرا بڑا واقعہ ہے اور یہ سلسلہ سالہا سال سے چل رہا ہے حالیہ حادثے میں کشتی میں 750افراد سوار تھے جن میں 310پاکستانی تھے جن کا تعلق پنجاب کے اضلاح گجرات منڈی بہاؤ الدین  گوجرنوالہ سیالکوٹ سے تھا جبکہ دیگر مصری فلسطینی شامی قومیت کے افراد تھے حادثہ لاپروائی اور اور لوڈنگ  کی وجہ  سے پیش آیا اب تک جن لوگو ن کو بچا لیا گیا ہے ان کی تعداد 104ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد تاحال معلوم نہیں  ہو سکی معتبر ذرائع کے مطابق 12 پاکستانی زندہ بچ سکے جبکہ 298 پاکستانی جاں بحق ہو گئے سفارتحانہ  پاکستان یونان نے ایمر جنسی نمبر 306943850188جاری کر دیا ہے۔

یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب اور ان کا عملہ یونان حکام سے رابطے میں ہیں ان جان بحق ہونے والے پاکستانیوں میں گجرات اور منڈی بہاؤ الدین کےاضلاع کے افراد کی تعداد  زیادہ ہے۔

اس بات میں کوئی مبالغہ نہیں کہ اس وقت پاکستان میں معاشی حالات دگرگوں  ہیں بے روزگاری مہنگائی زوروں پر ہے لوگ زیور جائیدادیں  فروخت کرکے اچھے مستقبل کے لئے بیرون ملک ہجرت کررہے ہیں کچھ ہمارے انسانی اسمگلر بلاوجہ جھوٹ فریب سے سادہ لو لوگوں کو اصل حقیقت سے آگاہ نہیں کرتے حکومت پاکستان  کو ایسے انسان دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرنی ہوگی۔

یونان لیبیا اور دیگر ممالک سے اٹلی اور دیگر یورپی ساحلوں پر روانہ ہونے والی کشتیوں کے بے شمار  حادثات میں  گذشتہ سالوں میں ہزاروں تارکین وطن سمندر کی تیز لہرو ں کی نذ ر ہو گئے ہیں۔

فیس  بک واٹس اپ پر اکثر لوگ یورپی ممالک میں سیٹل ہونے کی معلومات کے لئے پیغامات بھجتے ہیں تاہم  میرے  جیسا پاکستانی اپنی اصل حقائق سے آگاہ کرتا ہے تو وہ مطمئن نہیں ہوتےان حادثات میں بہت کم عمر نوجوان اپنی جانیں اچھے مستقبل کے لئے ضائع کرتے ہیں یونان طویل عرصے سے افریقہ اور مشرق وسطی سے یورپ پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں تارکیں وطن کے اہم لینڈنگ پورٹ ہے اس وقت اس حقیقت کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔حکومت پاکستان کو اچھی زندگی کا لالچ دے کر انسانی روک و تھام کے لئے جلد ازجلد اقدامات کرنے ہو نگے ۔ حکومت یونان کی طرف سے بھی ہیلب ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے متاثرین کی فیملی معلومات حاصل کر سکتی ہے جو جہ مندرجہ ذیل ہے۔

00302131386000

اپنے پیاروں کی تلاش میں یورپی ممالک سے بہت سارے  پاکستانی یونانی پہنچ رہے ہیں۔

اللہ پاک حضور پاکﷺ اور آپ کی آل پاک کے صدقے وطن عزیز پاکستان کے معاشی حالات بہتر کرے اور خوشحال آئے۔

خدا کرے میرے اک بھی ہم وطن کے لئے

حیات جرم زندگی و بال نہ ہو۔

Loading