Daily Roshni News

ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگز نیڈر کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگز نیڈر کا یوم پیدائش

ملک بھر میں آج 27اپریل 2024کو منایا جا رہا ہے۔

لوگ کثیر تعداد  میں سڑکوں  پر نکل کر محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) یورپ کے ملک ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزنیڈر کا یوم پیدائش آج بروز ہفتہ 27اپریل2024کو انتہائی جوش و خروش کے ساتھ  ملک بھر میں مناجا رہا ہے۔ خواتین و حضرات اور نوجوان کثیر تعداد میں سڑکوں پر نکل کر اپنے محبوب بادشاہ سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔ ہالینڈ کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور دیہاتوں میں بھی محبت کا اظہار  کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

ملک میں ہر جانب خواتین و حضرات اور نوجوان اورنج رنگ کے روایتی ملبو سات پہن کر اپنے بادشاہ سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے میں مصروف عمل ہیں، ہر جگہ جشن کا سماں ہے ہمارے نمائندہ کے مطابق ٹرینوں ، بسوں اور ٹراموں میں عوام کا بے حد رش  ہو جانے کے باعث لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہو گئے ہیں مگر اس کے باوجود ان کے جذبے اور محبت میں کمی واقع نہیں ہو ئی۔ یاد رہے بادشاہ الیگزنیڈر کا یوم پیدائش یعنی King Dayہر سال ملک بھر میں دھوم دھام سے جشن کی صورت میں منایا جا تا  ہے۔ اس سال بادشاہ کا 57واں  یوم پیدائش منایا جارہاہے۔

Loading