ہالینڈ کے معروف تاجر مہر وقاص کی قومی ہیرو
ارشد ندیم سے خصوصی ملاقات ، اولمپک میں
عظیم الشان کامیابی پر مبارکباد اور خراج تحسین ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – محمد جاوید عظیمی ) ہالینڈ کے معروف اور ممتاز تاجر مہر وقاص آجکل پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ مذکورہ دورےکے دوران گزشتہ دنوں مہر وقاص نے پیرس اولمپکس میں جیولین کھیل میں نیزہ پھینک کر نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اِس کھیل میں نیا ریکارڈ بنانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ متذکرہ ملاقات کے دوران مہر وقاص نے ارشد ندیم سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد محب وطن پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند ہیں ، اس دوران انھوں نے ارشد ندیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ مہر وقاص نےمسرت و انبساط کی کیفیت میں ارشد ندیم کے لئے فیملی کے ہمراہ ہالینڈ کا سیاحتی دوره اسپانسر کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔