Daily Roshni News

ہر عظیم مرد کے پیچھے ایک عظیم عورت ہوتی ہے۔

ہر عظیم مرد کے پیچھے ایک عظیم عورت ہوتی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ڈیٹرائٹ میں کام کرنے والا ایک نوجوان مکینک ہفتے میں 11 ڈالر کماتا تھا اور روزانہ 10 گھنٹے کام کرتا تھا۔ لیکن یہ محنتی نوجوان اپنے گھر واپس آتے ہی آدھی رات تک ایک نئی قسم کا انجن بنانے کی کوشش میں مصروف رہتا تھا۔

جب اس کے والد، جو ایک کسان تھے، اس کی ان کوششوں کو فضول سمجھتے تھے، تو اس کی بیوی واحد شخص تھی جو اسے حوصلہ دیتی تھی۔ وہ ساری رات اس کے ساتھ رہتی اور اسے ہمت بندھاتی تھی۔ جب سردیوں کا موسم آتا تو وہ اپنے شوہر کے لیے گیس لیمپ لے کر جاتی اور اسے روشنی فراہم کرتی، جبکہ اس کے اپنے دانت سردی سے بجتے تھے۔ اس کا شوہر اسے “مومنہ” کہہ کر پکارتا تھا۔

یہ سلسلہ تین سال تک اسی طرح چلتا رہا۔ پھر 1893 میں، جب یہ نوجوان تقریباً 30 سال کا ہو چکا تھا، اس کا کام مکمل ہونے کے قریب تھا۔ ایک دن، پڑوسیوں نے ایک عجیب سی آواز سنی اور اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے باہر جھانکا تو دیکھا کہ وہ نوجوان، جو ہمیشہ مذاق کا نشانہ بنتا تھا، اپنی بیوی کے ساتھ ایک ایسی گاڑی میں سوار ہے جو بغیر گھوڑوں کے چل رہی تھی۔

یہ نوجوان “ہنری فورڈ” تھا، اور اس دن دنیا نے ایک نئی ایجاد کا جنم دیکھا جو آنے والے وقت میں شہری ترقی کے لیے بے حد اہم ثابت ہوئی۔ اگر ہنری فورڈ اس ایجاد کا “باپ” تھا تو بلا شک اس کی بیوی “ماں” تھی۔

چالیس سال بعد، جب ہنری فورڈ سے پوچھا گیا کہ اگر اسے دوبارہ زندہ ہونے کا موقع ملا تو وہ کیا بننا چاہے گا؟ تو اس نے جواب دیا: “مجھے اس بات کی پروا نہیں کہ میں کیا بنوں، بس اتنا چاہتا ہوں کہ میری بیوی میرے ساتھ ہو

Loading