Daily Roshni News

ہر محترم شوہر کو یہ بنیادی بات سمجھنی چاہیئے کہ جو عورت آپ کے ساتھ ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہر محترم شوہر کو یہ بنیادی بات سمجھنی چاہیئے کہ جو عورت آپ کے ساتھ ہے۔وہ اپنے والدین کے گھر میں بہترین کھانا کھاتی تھی، بہترین لباس پہنتی تھی،

 بے فکر زندگی گزار رہی تھی

اور اس کے پاس کوئی پریشانیاں نہیں تھیں۔

یعنی جب وہ آپ کی ضرورت محسوس کرتی ہے، آپ سے بات کرنا چاہتی ہے،

 توجہ، محبت اور موانست طلب کرتی ہے،

 تو یہ آپ کے فرائض میں شامل ہــــــے

جو آپ کے دین نے آپ پر لازم کیئـــــــے ہیں

 کہ آپ اس کی ضروریات کو پورا کریں۔

 اسے یہ نہ کہیں کہ “تم کھاتی ہو،

پیتی ہو اور پہنتی ہو، اور کیا چاہیے؟”

اس کا حق اس سے کہیں زیادہ ہے۔

 وہ آپ کا خیال رکھتی ہــــــے

آپ کے بچوں کا خیال رکھتی ہے، اپنے فرائض ادا کرتی ہے اور اپنی صحت اور راحت کی پرواہ کیے بغیر اپنی فیملی کے لیے قربانیاں دیتی ہے اور آپ کے ساتھ دنیا کے مسائل کا بوجھ اٹھاتی ہے۔ تو ذرا تصور کریں کہ آپ اسے چند اچھے الفاظ کہنے یا اس کی باتیں سننے میں کنجوسی کرتے ہیں۔

اصل میں وہ آپ سے مسئلے کا حل نہیں چاہتی، وہ صرف چاہتی ہے کہ آپ اس کا خیال رکھیں، اسے محسوس کرائیں کہ آپ اس کے احساسات کو سمجھتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔

تو جناب، بدقسمتی سے آپ غلط سمجھے ہیں۔ آپ نے اسے بھیک میں نہیں لیا تھا کہ آپ کے خیال میں اس کے لیے کھانا اور لباس ہی کافی ہے۔ اس نے آپ سے محبت کی ہـــــے،

اس کے ساتھ آپ کے تعلقات کی بنیاد جذبات اور محبت پر ہے اور یہی عورت کی حقیقی ضروریات ہیں۔ 🖤

#اُمِ_عُیون ~®

Loading