ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )زندگی کیا ہے میرا سوال سن کر درویش بابا کہنے لگے زندگی کے راز کو سمجھنا بہت آسان ہے تم صبح سے رات تک گزرے ہوئے وقت کا جائزہ لو تو زندگی کا راز سمجھ آجائے گا انسان پیدا ہوتا ہے پھر بچپن پھر جوانی پھر زندگی کا آخری وقت آتا ہے موت زندگی کا خاتمہ کر دیتی ہے دن کا آغاز صبح سے ہوتا ہے پھر دوپہر پھر شام اور رات دن کا خاتمہ کرتی ہے جو انسان اپنی وجہ تخلیق کے راز کو سمجھ جاتا ہے وہ الله تعالی کی یاد سے غافل نہیں ہوتا کیونکہ انسان کا وجود مٹی کا دیا ہے اس میں مٹی بھی ہے اور روشنی بھی اگر توجہ صرف مٹی پر رہے گی تو زندگی بیکار ہو جائے گی لازم ہے کہ روشنی پر بھی توجہ رہے جونہی روشنی کی طرف توجہ ہو گی سب کچھ عیاں ہو جائے گا۔!!!
#درویش