Daily Roshni News

ہم سب اپنی ذہنی صحت کو خود کیسے بہتر کر سکتے ہیں؟

ہم سب اپنی ذہنی صحت کو خود کیسے بہتر کر سکتے ہیں؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ پانچ کام ایسے ہیں جو کر کے ہرانسان خود اپنی ذہنی صحت کو بہتر کر سکتا ہے۔ میں پہلے صرف ان کاموں کی ایک فہرست بتاؤں گا، اور پھر اگلی کچھ تحریروں میں ان سب کی تفصیل بیان کروں گا۔

۱۔ اچھے لوگوں سے ملنا جلنا رکھیں، اور منفی مزاج کے لوگوں سے دور رہیں یا کم از کم ملنا جلنا کم کر دیں۔

۲۔ جسمانی طور پہ زیادہ چاق و چوبند ہوں اور باقاعدگی سے ورزش کرنے کی عادت ڈالیں۔

۳۔ ہمیشہ نئی چیزیں سیکھنے اور نئی صلاحیتیں حاصل کرنے کی کوششیں کرتے رہیں۔

۴۔ دوسروں میں خوشیاں بانٹیں۔ ریسرچ سے ثابت ہے کہ جن  لوگوں کے پاس جو کچھ بھی ہوتا ہے، اس میں دوسروں کو شریک کرتے ہیں، اور دوسروں کو فائدہ پہنچانے کی خلوصِ نیّت سے کوشش کرتے ہیں، اس سے خود ان کی ذہنی صحت کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔

۵۔ آپ کے پاس جو کچھ موجود ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے، اس پہ نظر ڈالنے کی اور اس کا شکر ادا کرنے کی عادت ڈالیں۔ ہر وقت ان چیزوں کے لئے افسوس اور شکایت نہ کرتے رہیں جو آپ کے پاس نہیں ہے۔

Loading