Daily Roshni News

ہیڈ فون کے استعمال سے نوجوان کے سر پر خطرناک اثرات

کمپیوٹر پر گیم کھیلنے والے ایک نوجوان کو اس وقت خوفناک انکشاف ہوا جب اس نے اپنا سر منڈوایا، وہ یہ جان کر حیران رہ گیا کہ جہاں وہ ہیڈ فون لگاتا تھا کھوپڑی میں اس جگہ ایک سوراخ ہوچکا ہے۔

اسٹریمر کرٹاس کو اس وقت حیرت ہوئی جب اس نے اپنی کھوپڑی کے اوپر ایک کھوکھلا پن دیکھا جو بہت دیر تک ہیڈ فون پہننے کی وجہ پیدا ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمیپوٹر گیمز کھیلنے والے دیگر کئی کھلاڑیوں نے اس نوجوان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سٹریمر کرٹاس نے 14 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ہیڈ فون پہنے رکھنے کا اثر دکھانے کے لیے سر منڈوایا۔

اور ہیڈ فون ہٹانے کے بعد کھلاڑی کے سر پر پیدا ہونے والے نشانات ان علامات سے ملتے جلتے ہیں جو عینک اتارنے کے بعد چہرے پر باقی رہ جاتی ہیں۔

سر پر دباؤ کے باعث پڑھنے والے اس افقی گڑھے کو ختم کرنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ جب بھی اس ڈینٹ کا پتہ چلے تو متاثرہ شخص اس جگہ کو دبا سکتے ہیں یا مساج کر سکتے ہیں۔ اس ہیڈ فون اتار کر گرم شاور لیا جا سکتا ہے جس سے سر کو معمول پر واپس آنے میں مدد ملے گی۔

کرٹاس کی اس ویڈیو کو ٹویٹر پر 42 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو پر ہزاروں تبصرے کیے گئے ہیں۔ لوگوں نے تجویز دی ہے کہ ہیڈ فون کو کانوں کے اوپر سر پر سے گزارنے کے معاملے کو ختم کیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے کوئی نیا انداز اختیار کیا جانا چاہیے۔

Loading