Daily Roshni News

یعقوب بٹ مرحوم کی نماز جنازہ ، کمیونٹی سینٹر دی  ہیگ میں ادا کر دی گئی۔

یعقوب بٹ مرحوم کی نماز جنازہ ، کمیونٹی سینٹر دی  ہیگ

میں ادا کر دی گئی ، مختلف مکتبہ فکر کی نمایاں شخصیات کی

کثیرتعداد میں شرکت۔۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی۔۔۔ عکاسی ۔۔۔جاوید بٹ پیارے)ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عرصہ دراز سے رہائش پزیر اور جانی پہچانی شخصیت یعقوب بٹ کی رحلت کے بعد مرحوم کی نماز جنازہ  بروز اتوار 12 جنوری 2025 بعد نماز ظہر پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹردی ہیگ میں مذکورہ مسجد کے امام وخطیب علامہ غلام مصطفیٰ نقشبندی مجددی کی امامت میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں  ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے  مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات بھی پیش کیں ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے برادران محمود بٹ ، محمد شفیق بٹ اور صاحبزادگان میت کو دی ہیگ کے قبرستان لے گئے جہاں سوگوار ان کی موجودگی میں مرحوم یعقوب بٹ کی تدفین کر دی گئی۔ اس سارے  عمل کے دوران مرحوم کے برادران محمود بٹ اور محمد شفیق بٹ غم سے نڈھال تھے کمیونٹی کے حضرات ان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کرتے رہے۔

Loading