یمن کے حوثی بھی مشرق وسطیٰ جنگ میں شامل، اسرائیل پر حملے شروع کر دیے
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسرائیل کےخلاف استعمال کر سکتا تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
سعودی عرب نے میزائل، ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی لگادی
تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، اب جواب کا انتظار کرو: ایرانی کمانڈر نے اسرائیل کو خبردار کردیا
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملہ، تازہ ترین صورتحال
28 March 2026 | 05:48 PMجنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 2لبنانی صحافیوں سمیت4 افراد شہید
28 March 2026 | 05:17 PMدبئی میں امریکی فوجیوں کے 2 مقامات کونشانہ بنایا، 500 سے زائد امریکی فوجی چُھپے ہوئے تھے: ترجمان خاتم الانبیاہیڈکوارٹرز
28 March 2026 | 03:31 PMخطے کے ممالک ترقی و سلامتی چاہتے ہیں تو اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں، ایرانی صدر
28 March 2026 | 01:40 PMیمنی حوثیوں کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ
28 March 2026 | 11:43 AMحزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف پہلی بار زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا استعمال
28 March 2026 | 07:35 AMایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلےگا: ٹرمپ
28 March 2026 | 04:46 AMایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی، کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
28 March 2026 | 04:11 AMسعودی عرب نے میزائل،ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی لگادی
28 March 2026 | 02:38 AMایران کا سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیربیس پر میزائل حملہ ، کئی امریکی ری فیولنگ طیاروں کو نقصان
28 March 2026 | 01:25 AMتم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، اب جواب کا انتظار کرو: ایرانی کمانڈر نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Saturday Mar 28 2026 | 05:48 PMجنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 2لبنانی صحافیوں سمیت4 افراد شہید
ویب ڈیسک
فوٹو:عرب میڈیا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 لبنانی صحافیوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
عرب اور لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملےمیں لبنانی چینل کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والے صحافیوں میں ایک خاتون صحافی فاطمہ فتونی بھی شامل ہیں۔ شہید ہونے والے دوسرے صحافی علی شعیب ہیں۔
Saturday Mar 28 2026 | 05:17 PMدبئی میں امریکی فوجیوں کے 2 مقامات کونشانہ بنایا، 500 سے زائد امریکی فوجی چُھپے ہوئے تھے: ترجمان خاتم الانبیاہیڈکوارٹرز
ویب ڈیسک
ایران کی خاتم الانبیاﷺ ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نےکہا ہے کہ سلالہ پورٹ کے قریب امریکی کارگو جہاز پر حملہ کیا گیا اور ساتھ ہی دبئی میں یوکرین کی اینٹی ڈرون فیکٹری پر حملہ کیا۔
ترجمان نے بتایاکہ عرب امارات میں امریکی کمانڈرز اور فوجیوں کی کمین گاہ نشانہ بنائی ہے، دبئی میں امریکی فوجیوں کے2مقامات کونشانہ بنایا جہاں دونوں مقامات پر500 سے زائد امریکی فوجی چُھپے ہوئے تھے۔
ترجمان کے مطابق میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان ابرہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ دبئی میں یوکرین کےاینٹی ڈرون سسٹم کےگودام کونشانہ بناکرتباہ کردیا، امریکی فوج کے پاس ہتھیار ڈالنےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
Saturday Mar 28 2026 | 03:31 PMخطے کے ممالک ترقی و سلامتی چاہتے ہیں تو اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں، ایرانی صدر
ویب ڈیسک
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے خطے کے ممالک ترقی و سلامتی چاہتے ہیں تو اپنی سرزمین ایران کے دشمنوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔
مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ بارہاکہہ چکے ہیں ایران حملوں میں پہل نہیں کرتا، لیکن اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے خطے کے ممالک ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو اپنی سرزمین ایران کے دشمنوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔
Saturday Mar 28 2026 | 01:40 PMیمنی حوثیوں کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ
ویب ڈیسک
یمن کے حوثی گروپ کا کہنا ہے انہوں نے اسرائیل پربیلسٹک میزائلوں سےحملہ کیا، ہدف مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات تھیں۔
حوثی گروپ کا کہنا ہے حملہ لبنان، ایران، عراق اور فلسطین میں شہریوں کی اموات، بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کےردعمل میں کیا، اہداف حاصل کرنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Saturday Mar 28 2026 | 11:43 AMحزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف پہلی بار زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا استعمال
ویب ڈیسک
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بیروت میں اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مارکرنے والا میزائل فائر کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے پہلی بار زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے خلاف 80 سے زائد کارروائیاں کیں۔
Saturday Mar 28 2026 | 07:35 AMایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلےگا: ٹرمپ
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلےگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنی پڑے گی، ایران اب کبھی بحری جنگی جہاز نہیں بنا سکےگا، ہم ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کر رہےہیں، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسرائیل کےخلاف استعمال کر سکتا تھا۔
بعد ازاں میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ انہیں اسٹریٹ آف ٹرمپ کو کھولنا پڑے گا، بولے میرا مطلب ہرمز ہے ۔ معاف کیجیئے ، مجھے واقعی افسوس ہے۔فیک نیوز کہے گا میں نے حادثاتی طور پر ایسا کہہ دیا ۔ میڈیا پر اب اس پر تبصرے ہوں گے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہمیشہ کہاہے کہ نیٹو کاغذی شیر ہے،ہمیشہ نیٹو کی مدد کی لیکن انہوں نےکبھی ہماری مدد نہیں کی،نیٹو نے ہماری مدد نہ کرکےبڑی غلطی کی ہے۔نیٹو کےبرعکس سعودی عرب، قطر،یواےای،بحرین،کویت نےمدد کی اور لڑے۔
Saturday Mar 28 2026 | 04:46 AMایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی، کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل
ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے اور دبئی میں ساحل اور ہوٹل پر حملے کرکے کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے، لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
اسرائیل نے ایران کی جانب سےکلسٹر بموں سے حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 3 لڑاکا جہاز سمندر میں غرق ہوگئے جبکہ دیگر 3 میں آگ لگی ہوئی ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق چہارم نامی آپریشن کے تحت دشمن پر حملے کی 84 ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق دونوں حملوں میں کئی امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔
سعودی عرب کے علاقے الخرج میں پرنس سلطان ائربیس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس میں ری فیولنگ اور ائرسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا۔
Saturday Mar 28 2026 | 04:11 AMسعودی عرب نے میزائل،ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی لگادی
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل
سعودی وزارت داخلہ نے حملوں کے مقامات کو رپورٹ کرنے پرپابندی لگا دی۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ میزائل، ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر ، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملوں کے مقامات کی معلومات پھیلانے سے قانونی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے، مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی وعدالتی کارروائی کی جائے گی۔
سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسےکسی بھی موادکی تشہیر سے گریزکریں جو ملکی سلامتی کو متاثرکرسکتی ہو۔
Saturday Mar 28 2026 | 02:38 AMایران کا سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیربیس پر میزائل حملہ ، کئی امریکی ری فیولنگ طیاروں کو نقصان
ویب ڈیسک
فوٹو: ایکس
ایران نے سعودی عرب کی پرنس سلطان ائیربیس پر میزائل حملہ کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں امریکا کے کئی ری فیولنگ طیاروں کو نقصان پہنچا۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ 3 کنٹینر جہازوں کی آبنائے ہرمز سےگزرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
ایرانی نیوی کے مطابق مختلف ملکوں کے 3 کنٹینر جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا۔
Saturday Mar 28 2026 | 01:25 AMتم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، اب جواب کا انتظار کرو: ایرانی کمانڈر نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل
پاسداران انقلاب ایران کے ایرو اسپیس سربراہ جنرل ماجد موسوی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا ہے۔
جنرل ماجد موسوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تم نے ہمیں ایک بار پہلے بھی آزمایا تھا، دنیا تمہیں دوبارہ آگ سے کھیلتے دیکھ رہی ہے، اس کھیل میں تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے۔ اب جواب کا انتظار کرو۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس بار آنکھ کے بدلے آنکھ والی بات نہیں چلے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔
اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔
![]()

