Daily Roshni News

یوتھ تہجد نائٹ کی ایمان افروز تربیتی نشست زیر اہتمام آئی سی سی آئی پورٹ لیش مسجد منعقد کی گئی ۔

یوتھ تہجد نائٹ کی ایمان افروز تربیتی نشست زیر اہتمام آئی سی سی آئی پورٹ لیش مسجد منعقد کی گئی ۔

آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔وسیم بٹ  ) آئی سی سی آئی پورٹ لیش مسجد کے زیر اہتمام بچوں کے دلوں میں اللہ اور حضور نبی اکرمؐ سے قرب ۔ خود احتسابی اور دینی شعور کی بیداری کے لیے یوتھ تہجد نائٹ کے عنوان  سے نہایت خوبصورت اور ایمان افروز تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔آئرلینڈ کے شہر پورٹ لیش کی آئی سی سی آئی (ICCI) پورٹ لیش مسجد کے زیر اہتمام چھوٹے بچوں اور نوجوانوں کے دلوں میں اللہ اور حضور نبی کریمؐ سے قرب ۔ خود احتسابی اور دینی شعور کی بیداری کے لیے یوتھ تہجد نائٹ کے عنوان  سے ایک نہایت ہی خوبصورت اور ایمان فروز تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی۔ انڈین۔ مصری ۔بنگلہ دیش ۔سوڈان ۔سومالیہ اور دیگر کئی مسلم کمیونٹی کے چھوٹے بچوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز عشاء کی ادائیگی کے فورا بعد عبداللہ کی خوبصورت تلاوت قران پاک اس تربیتی نشست کا آغاز کیا گیا آئی سی سی آئی پورٹ لیش مسجد کے امام و خطیب نوجوان سکالر شیخ حافظ حسن شیر نے تہجد نائٹ کے اغراض و مقاصد اور گناہوں سے کیسے بچا جائے اور نماز کو عملی طور پر کیسے محفوظ کیا جائے کے اعنوان سے انگلش میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فتن دور میں ایمان کو بچانے کے لیے نماز  کو مضبوطی سے قائم رکھنا اور برے ماحول سے دور رہنا سب سے بڑا تحفظ ہے اللہ رب العزت کا بے پائیہ لطف و کرم اور احسان ہے کہ اس نے ہمیں مسلمان گھرانے میں پیدا کیا آپ بھی اپنے مسلمان ہونے پر فخر کریں اسلامی شناخت سے شرم محسوس نہ کریں مغربی طرز زندگی کے منفی اثرات سے ہوشیار رہے اچھے اور با اخلاق دوستوں کا انتخاب کریں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر صرف مفید اور جائز چیزوں سے استفادہ حاصل کریں اور اسلام پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کے لیے اچھا نمونہ بنے اس موقع پر انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی مخاطب ہو کر کہا کہ اس دور فتن اور دیار غیر میں رہتے ہوئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کے ایمان کی اخلاق کی کردار کی اور بالخصوص عقیدے کی حفاظت ہو تو آپ کو پوری توجہ اپنے بچوں پر دینی ہوگی ۔ بچوں کے دوستوں کے انتخاب اور انٹرنیٹ کے استعمال پر مناسب نگرانی رکھیں اور بالخصوص اپنے بچوں کو مسجد کے ماحول سے جوڑیں ICCI اس سلسلے میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف پروگرامز ۔سیمینارز۔ ورکشاپ اور آج کے تربیتی سیشن کی طرح کے انعقاد کرتی رہتی ہے ان میں اپنے بچوں کو ضرور لایا کریں اس کے علاوہ گھریلو نظام کو بھی مضبوط ۔ عبادات کو باقاعدہ اور خاندانی تعلق کو قریبی بنانا ناگزیر ہے ایک محبت بھرا اسلامی ماحول ہی بیرونی معاشرتی اثرات کے مقابلے میں مضبوط ڈھال ثابت ہو سکتا ہے ۔

ڈاکٹر وہاج نے بھی گناہوں سے بچنے کے عملی طریقوں ۔صحبت کے اثرات اور نماز کی روحانی اہمیت پر بھی گفتگو کی ۔

شیخ حسن نے بچوں اور نوجوانوں سے بڑا دوستانہ ماحول اختیار کرتے ہوئے ان سے گفتگو کی جس سے چند ہی لمحوں میں بچے اور نوجوان ان سے مانوس ہو گئے تو پھر شیخ حسن نے ان سے چند سوالات کیے جس پر نوجوانوں نے اپنے ذاتی تجربات اور خیالات کا اظہار کیا کہ کس طرح وہ روزمرہ زندگی میں گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور نماز کو باقاعدگی سے ادا کرنے کے لیے کیا عملی اقدامات کرتے ہیں ۔

یہ تربیتی سیشن رات عشاء کی ادائیگی کے بعد تقریبا سارے آٹھ سے لے کر نصف رات تک جاری رہا اور ایک لمحہ بھی بچوں میں بوریت کا احساس نہ ہوا ۔

آخر میں عزیر شہزاد ۔ علی عدنان ۔ عبداللہ سکندر اور شایان عباسی  کی امامت میں تمام بچوں نے نہایت خلوص اور خشوع و خضوع سے نماز تہجد بھی ادا کی اور رقت انگیز دعائیہ ماحول میں اس سیشن کا اختتام  ہوا دعا میں تمام عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور بالخصوص نماز کی پابندی اور ایمان میں استقامت کی دعا کی گئی ۔

اس تربیتی سیشن کے انعقاد میں نعیم اقبال ۔ ابتہاج جواجہ اور دیگر کا تعاون شامل حال رہا ۔

بچوں کی تواضع سکندر حیات کی طرف سے ان کے پسندیدہ فوڈ پیزا اور فرائز سے کی گئی جس پر انہوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا

Loading