ہالینڈ، یوم اقبال ؒ2024 کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر
جاوید عظیمی کا ساتھیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ
تقریب کو مزید منظم اور موثر بنانے کے لئے تجاویز اور
وسیع پیمانے پر باہمی مشاورت بھی کی گئی ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بزم علم و ادب روشنی نیدرلینڈ نہ اور پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام کے پروقار تقریب منعقد کی گئی ، مختلف مکتبہ فکرسے وابستہ نمایاں شخصیات نے بھر پور شرکت کر کے لک علامہ اقبالؒ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ متذکرہ تقریب کے کامیاب انعقاد پر عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں اظہار تشکر کے لئےمحمد جاوید عظیمی نے بروز ہفتہ 23نومبر 2024شام سات بجے ٹیم کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔
کھانا تناول کرنے کے بعد خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت قرآن سے جاوید بٹ پیارا نے کیا۔ جاوید عظیمی نے شرکائے اجلاس کا خراب موسم کے باوجود شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتےہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ بعد ازاں تقریب کے انعقاد پر کا تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور آپ تمام ساتھیوں کی محنت شاقہ سے تقریب بخیر و عافیت کامیابی سے ہمکنار ہوئی اس تقریب کو مزید خوب سے خوب تر بنانے کے لئے اتحاد و یکجہتی اور نئی تجاویز کے ساتھ یاد گار بنانے کی بھر پور کوشش کرتے رہیں گے۔ معروف سماجی رہنما اوریوم اقبال تقریب کے کنٹرولر میاں عاصم محمود نےپروگرام کو مجموعی طور پر کامیاب قرار دیتے ہوئے چندخامیوں کی نشاندہی کی جبکہ ان کا سد باب کرنے کے لئےپروگرام کو مزید منظم کرنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں ۔ میڈیا انچارج محمد کامران نے پروگرام کے دورانیے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقررین کی تعداد کم ہو تو پروگرام بہتر ہو جائے گا۔ میاں عمران نے کہا پروگرام کے سلسلے میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا مگر اِس کے باوجود ہم تمام ساتھیوں نے اجتماعی محنت شاقہ سے کام کر کے پروگرام کاکامیاب انعقاد کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔جاوید بٹ پیارا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پروگرام بہت اچھا ہوا مگر طویل دورانیہ کے باعث حاضرین کے تاثرات زیادہ مثبت نہیں تھے ۔ چوہدری اقبال قاضیاں نےپروگرام کے انعقاد کو سراہا جبکہ سینٹر میں تعمیراتی کام کےباعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
چوہدری محمد الیاس نے تقریب کے انعقاد پر سینٹر میں جاری تعمیراتی کام اور وہاں موجود ملبہ کو ہٹانے کے لئے ساتھیوں نے بہت محنت سے کام کیا ۔ مزید کہا کہ سب سے اچھی تقریر میاں عاصم محمود کے صاحبزادے فضل محمود نے ولندیزی زبان میں کی ۔ برائے مہربانی پروگرام کے دور اینے کو کم رکھا جائے ۔ میاں آفتاب نے پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور اس سلسلے میں تجاویز بھی پیش کیں ۔ اجلاس کے دوران جاوید عظیمی نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ دی ہیگ کی سماجی شخصیت وقار اسلم نے بھی ہماری ٹیم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جس پر ٹیم کے ساتھیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اجتماعی دعا میں جاوید عظیمی نے آئندہ تقریبات کے لئے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی سے ٹیم کی صورت میں خدمات سر انجام دینے کے لئے اور چوہدری الیاس کے ماموں سسر کی صحت کے لئے دعائیہ کلمات جبکہ علی اعجاز اور چوہدری الیاس کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔