Daily Roshni News

یوم اقبال کی تقریب، زیر اہتمام بزم ادب نیدرلینڈ 9 نومبر کو ہوگی

یوم اقبال کی تقریب، زیر اہتمام بزم ادب نیدرلینڈ

۔9 نومبر 2025 کو ہوگی۔ جمال ناصر (ڈی ایج ایم) مہمان خصوصی

 جبکہ حیدر نقوی اور شفیق مراد اعزازی مہمان ہوں گے.

ہالینڈ(ڈیلی ہالینڈ ار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل-۔۔۔نمائندہ خصوصی) شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم ولادت ہر سال باقاعدگی سے بزم ادب نیدرلینڈز کے زیر اہتمام تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے۔ اس سال مذکورہ پر وقار تقریب بروز اتوار 9 نومبر 2025 کو منعقد کی جائے گی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے (ڈی ایچ ایم) ڈپٹی ہیڈ آف مشن محترم جمال ناصر جبکہ معروف شاعر سید حیدر نقوی ) بون جرمنی) اور علمی شخصیت شفیق مراد ( فرینفکرٹ جرمنی) اعزازی مہمان ہوں گے ۔ متذکرہ تقریب کے لئے  مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پروقار تقریب میں علامہ اقبال کا خصوصی کلام گلوکار راشد علی خان  پیش کریں گے۔محمد جاوید عظیمی کی زیر نگرانی منعقد ہونے والی تقریب کے چیف کو آرڈنیٹر میاں عاصم محمود ہوں گے جبکہ فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین پروگرام کے انتظام و انصرام میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

Loading