Daily Roshni News

یوم تکریم شہدائے پاکستان۔۔۔تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جاوید عظیمی

 

یوم تکریم

شہدائے پاکستان

تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) 9مئی 2023کے دلخراش واقعات جو نجی ،سرکاری اور بلخصوص فوجی تنضیبات پر با غیانہ حملوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی جو ہم سب پاکستانیوں کے لئے باعث ندامت انتہائی  بعزتی کا مقام ہے۔افواج پاکستان وہ ادارہ ہے جس نے ہر مشکل وقت یعنی سیلاب ہو یا زلزلہ  قوم کی بے لوث خدمت کرکے ملک کو ان مشکلات سے نکالا ہے جو انتہائی قابل فخر اقدامات ہیں جن پر پاکستانی قوم بلاشبہ افواج پاکستان کو صمیم قلب سے خراج تحسین  پیش کرتی ہے ۔ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے ہمارے فوجی سرحدوں پر شب و روز چاک و چوبند رہ کر وطن کی حفاظت کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ ہماری افواج محاذوں   پرجاگتی ہےاور ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ اپنے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ بنانے کے لئے دشمنوں اور دہشت گردو ں کے خاتمے کے لئے اپنی جانوں   کے نذرانے پیش کردیتے  ہیں۔ اس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ہماری فوج جس کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہو تا ہے اس پرہمیں  اپنی فوج پر فخر ہے ہمارے ازالی دشمن بھارت کی جرات نہیں کہ وہ  ہماری سرحد عبور کر سکے کیونکہ ہماری افواج ہمہ وقت اس کے مقابلے کے لئے تیار ہے۔آج 25مئی2023پاکستان میں منائے جانے والے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے تاریخی موقعہ پر میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور مناجات پیش کرتاہوں ان خیالات کا اظہار ان لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Loading