Daily Roshni News

یوم عاشور کی خصوصی تقریب زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر دی ہیگ منعقد کی گئی۔

یوم عاشور کی خصوصی تقریب زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر دی ہیگ

اللہ تعالٰی اور نبی رحمتﷺ کی محبت، حضرت امام حسین کی محبت

سے مشروط ہے۔ علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی —

ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ … محمد جاوید عظیمی ) محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل  سینٹردی ہیگ میں شہدائے کربلا سے محبت اور بالخصوص  نواسہ رسول امام عالی مقام سیدنا حضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت اطہار کے فضائل  کو اجاگر کرنے کے لئے دس روزہ تقریبات تسلسل سے منعقد کی گئیں ۔ یوم عاشور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مرکز  کی مسجد کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفے نقشبندی مجددی نے کہا کہ اگر تم اللہ تعالی اوراس کے رسول محتشم کی محبت چاہتے ہو  تو تمہیں حضرت امام حسین علیه السلام سے محبت کرنی ہو گی اس بات کو مزید واضح کرنے کے لئے انھوں نےفرمان رسولﷺ کو عربی زبان میں پڑھا اور ساتھ ہی وضاحت کی  کہ عربی میں پڑھنے کا مقصد صرف یہ  ہے کہ حدیث نبوی کا متن برقرار رہے، بعد ازاں علامہ غلام مصطفے نے  اہل بیت اور شہدائے کربلا کو جوش و جذبے کے ساتھ  شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ختم شریف کے بعد اجتماعی دعا بھی کرائی پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی ۔ قبل ازیں   متذکرہ تقریب کا آغاز تلاوت سے کیا گیا جبکہ میاں مظفر حسین ، چوہدری بشارت علی چوہدری قمرحسین اور محمد شفیق چیمہ نے نعتیہ اور عارفانہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

Loading