Daily Roshni News

یوم وصال قلندر بابا اولیاءؒ ہر ماہ کی ستائیس کو منایا جا تا ہے۔

یوم وصال

قلندر بابا اولیاءؒ

ہر ماہ کی ستائیس کو منایا جا تا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) علمی ، ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمدعظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابااولیاءؒ 27جنوری 1979کو وصال فرما گئے۔آپ ؒ کا یوم وصال سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ عظیمی خواتین و حضرات ہر ماہ باقاعدگی  سے 27تاریخ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم سلسلے کے روحانی اسکول مراقبہ ہالز کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ مذکورہ تقریبات میں تلاوت قرآن،نعت خوانی،مراقبہ  اور قلندر بابا اولیاء ؒ کی طرز فکر کو عوام الناس میں منتقل کیا جا تا ہے۔سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات رسول محتشم ﷺ کی تعلیمات کا تسلسل ہیں، متذکرہ سلسلہ قرآن فہمی کے لئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کرنے میں روز اول سے مصروف عمل ہے علم کے متلاشی خواتین وحضرات ان تقریبات میں ذوق وشوق سے شریک ہوکر اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں ،جبکہ سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ او ر مرشد کریم الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب متذکرہ  تقریبات میں اپنے مرشد حضور قلندر بابا اولیاءؒ کو خوبصورت انداز اور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔مذکورہ تقریب  بروز ہفتہ 27مئی کو تمام مراقبہ ہالز اور سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ  عظیمی خواتین و حضرات اپنے گھروں  میں بھی اہتمام کریں گے۔

Loading