یونان: معروف سماجی و مذہبی شخصیت محمود احمد کی فیملی کی آمد پر مبارکبادی تقریب
یونان:(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصرقبال بسراء)یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت جناب محمود احمد کی فیملی کی حالیہ یونان آمد پر دوست احباب اور کمیونٹی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ، ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی، راجہ زبیر جرال، ناظم تحریک چوہدری شہزاد یوسف اور دیگر معزز اراکین نے محمود احمد کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں اور ان کی فیملی کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں الف سینا کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات بشمول صوفی رخسار احمد، شاہد ساقی، سلمان باجوہ، عمر شریف، عثمان شریف، اظہر محمود اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
محمود احمد، جو تحریک الف سینا کے صدر بھی ہیں، نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔
اس تقریب نے نہ صرف کمیونٹی کے درمیان محبت اور اتحاد کو فروغ دیا بلکہ یونان میں مقیم پاکستانیوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔