Daily Roshni News

یوکرین جنگ: پولینڈ نے روسی کاروں کے داخلے پر پابندی لگادی

پولینڈ نے روس میں رجسٹرڈ مسافر کاروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ نے روسی رجسٹرڈ ٹرکوں کے داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی  ہے اوراب حکومت نے روسی رجسٹرڈ مسافر کاروں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

اسی حوالے سے پولینڈ کے وزیر داخلہ ماریوس کامنسکی نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  کہا کہ پولینڈ  کی جانب سے  اپنی سرحد سے آنے والی روسی رجسٹرڈ مسافر کاروں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پابندی روس کی جانب سے یوکرین پر کی جانے والی وحشیانہ جنگ کی وجہ سے لگائی گئی اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ روسی ریاست آج بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔  

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ 8 ستمبر کو یورپی یونین میں روس میں رجسٹرڈ کاروں کے داخلے پر پابندی کے لیے یورپی کمیشن کی گائیڈ لائن کے بعد کیا گیا ہے۔

Loading