Daily Roshni News

یکم مئی عالمی دن کے حوالے سے جاوید عظیمی کا خصوصی پیغام۔۔

ہمیں عالمی سطح پر مزدوروں کے حقوق  اور ان

 کے تحفظ کے لئے مزید عملی طور پر کام کرنے کی 

اشد ضرورت ہے۔۔۔!!

یکم مئی عالمی دن کے حوالے سے

  جاوید عظیمی کا خصوصی پیغام۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہر سال یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پر دنیا بھر میں مختلف تنظیمات تقریبات کا انعقاد کرتی ہیں۔ ان تقریبات میں مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ پر خطابات کئے جاتے ہیں، مگر اب بھی دنیا کے اکثر ممالک میں مزدوروں کو ان کے  حقوق نہیں دیئے جاتے ۔ ان خیالات کے اظہار معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے  چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق یکم مئی مزدوروں کا عالمی  دن ہے،ہرسال یہ دنیا بھر میں  باقاعدگی سے منایا  جا تاہے۔

اس عالمی دن کے موقعہ پر مدیر اعلیٰ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل محمد جاوید عظیمی  نے مختلف میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال باقاعدگی سے مذکورہ دن منانے کے باوجود اکثر  ممالک میں مزدوروں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے جبکہ کام کے دوران تحفظ فراہم کرنے والے آلات سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں خلوص نیت سے عملی طور پر کام  کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کسی بھی ملک کی خوشخالی اور کامیابی کا دارو مدار مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفط سے وابستہ ہے۔

جاوید عظیمی  نے اپنی  بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا مل مالکان، فیکٹری مالکان سرکاری، نجی اداروں میں مزدور یونین کی آوازوں کو سنا جانا چاہے تاکہ آجر اور اجیر کے معاملات با آسانی حل ہو سکیں۔اس سلسلے میں مزید عملی کام  کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔

Loading