Daily Roshni News

یہودیوں کا اس بات پر یقین یا عقیدہ ہے کہ

یہودیوں کا اس بات پر یقین یا عقیدہ ہے کہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہودیوں کا اس بات پر یقین یا عقیدہ ہے کہ وہ خدا کے چہیتے Chosen People ہیں اسی سوچ کو لے کر وہ بداعمالیوں میں ڈوبے رہے آپ حیران ہوں گے کچھ ایسا ہی نظریہ امریکی ریاست USA کا بھی ہے

۱۹ویں صدی میں ایک امریکی صحافی نے ایک نظریہ پیش کیا جسے Manifest destiny to rule the world کہا گیا اس نظریے کے مطابق خدا نے امریکیوں کے مقدر میں لکھ دیا ہے کہ وہ دنیا پر حکومت کریں

بنیادئ طور پر اس نظریے کا مطلب یہ لیا گیا کہ امریکہ یہ حق رکھتا ہے کہ وہ اپنے رقبے کو شمالی امریکہ میں وسیع کرے، اپنے کلچر،اپنے نظام اور capitalism کو دنیا بھر میں پھیلائے ابتدا میں “توسیع” سے مراد براعظم شمالی امریکہ میں توسیع تھا لیکن پھر اسے worldwide expansion کے طور پر لیا گیا چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہو یعنی اس نظریے کے تحت امریکہ کسی بھی ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت کا حق رکھتا ہے کیونکہ اس نظریے کے مطابق خدا نے ان کو حق دیا ہے یا ان کی قسمت میں ایسا لکھ دیا ہے کہ وہ دنیا پر حکومت کریں

چنانچہ امریکہ نے تیزی سے شمالی امریکہ کی مغربی سمت توسیع شروع کی ہزاروں کی تعداد میں مقامی امریکی قبائل کی نسل کشی کی گئی اور میکسیکو سے جنگیں کر کے امریکہ اپنے رقبہ وسیع کرتا گیا ایک دفعہ امریکہ بڑی طاقت بن گیا تو اگلا قدم دنیا پر اپنا کلچر اور نظام مسلط کرنا تھا جس کیلئے ان کا میڈیا فلم انڈسٹری ٹی وی موجود تھا

جب کسی کا یہ عقیدہ ہو کہ وہ Chosen one ہے یا پھر اس کا دنیا پر بزور شمشیر قبضہ کرنا خدا کی منشا کے مطابق ہے تو پھر ایسے لوگوں کو ظلم و بربریت پر ذرا پشیمانی نہیں ہوتی امریکہ کا دنیا بھر میں مداخلت اور کنٹرول اسی نظریے کی بدولت ہے

یہ ایک مشہور پینٹنگ ہے جس میں ریاست امریکہ کو ایک عورت کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو روشن ہے اس کے ہاتھ میں کتاب ہے وہ مشرق سے مغرب کی طرف بڑھ رہی ہے اس کے ساتھ British settlers ہیں جو امریکہ میں آباد ہو چکے ہیں تصویر میں بائیں طرف مقامی قبائل ہیں جنہیں بندوق کی نوک پر ان کی آبائی زمینیوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

منقول

Loading