یہ بَربَر وہی قبیلہ ہے جس نے اسلام میں داخل ہونے کے بعد طارق بن زیاد کی قیادت میں سپین کو فتح کیا تھا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزا نٹرنیشنل )رومن ایمپائر جو تین براعظموں تک پھیلا ہوا تھا جب رومیوں کو وہن کی بیماری لگی دولت کی حرص ، عیش و عشرت کی طلب ، زندگی کی چاہت اور موت سے کراہت پیدا ہوئی تو عین اس وقت شمالی افریقہ کے بَربَر قبائل کے ایک بہادر اور قابل جرنیل ہینی بال نے رومن ایمپائر کی اینٹ سے اینٹ بجائی – یہ ایک ایسا فوجی جرنیل تھا جس نے اپنی زندگی مال و دولت کی طمع ، لالچ ، حرص سے پاک صاف رکھی – اندرون ملک یا بیرون ملک لُوٹ مار تو بہت دور کی بات ہے یہ جن علاقوں کو فتح کرتا ان سے کبھی خراج، تاوان یا ٹیکس بھی وصول نہ کرتا –
رومن ایمپائر (موجودہ یورپ) میں قراقرم اور ہندوکُش کی طرح پہاڑوں کا ایک طویل سلسلہ پھیلا ہوا تھا جو جس کا نام ایلپس (Alps) ہے – یہ ایک برف پوش سلسلہ ہے –
رومی ایلپس پہاڑ سے اس قدر خوف کھاتے تھے کہ اس کی عبادت کیا کرتے تھے –
ہینی بال نے برف سے جمے اس پہاڑ کو عین برفباری کی شدت میں 37،000 پیادہ ، 8،000 گھڑ سوار، 800 بڑی بڑی مال بردار گاڑیوں اور40 ہاتھیوں کے ساتھ عبور کیا –
دیو ہیکل احرام مصر کی تعمیرات پر تاریخ آج تک شش و پنج میں ہے کہ مصریوں نے اس دور میں کیسے اتنے بھاری بھرکم وزنی پتھر اتنی بلندی تک پہنچائے؟
اسی طرح آج ہینی بال کا برف پوش بلند ترین ایلپس پہاڑی سلسلہ عبور کرنا بھی ایک عجوبہ مانا جاتا ہے-
یہ بَربَر وہی قبیلہ ہے جس نے اسلام میں داخل ہونے کے بعد طارق بن زیاد کی قیادت میں سپین کو فتح کیا تھا –