۔۔اورا کیا ہے؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)اورا مختلف رنگوں پر مشتمل لہروں کا ہالہ🎡،( Electromagnetic field)ایک ہیولے کی طرح ایک لطیف جسم ہے جو انسان کے مادی جسم سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ ذہنی و جسمانی کیفیات کے مطابق مختلف رنگ و ارتعاش منعکس کرتا ہے ان لہروں کو brain waves کہا جاتا ہے
یہ لطیف جسم AURA انسانی جسم سے چند انچ اوپر مادی جسم سے متصل ہوتا ہے۔ جس طرح ہر انسان ایک علیحدہ وجود رکھتا ہے اسی طرح ہر انسان کے اندر سے مختلف لہریں نکلتی ہیں جو اس کے نظریات و کیفیات (باطن ) کی عکاسی کرتی ہیں۔
انسان۔۔۔۔۔ مادی وجود رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک روحانی اور باطنی وجود بھی رکھتا ہے جس کا اثر اس کے ظاہری وجود پر بھی ہوتا ہے . . . . . .
سائنس آج یہ دریافت کر چکی ہے کہ نہ صرف انسان بلکہ تمام اشیاء Living thing and nonliving thing میں سے ایک خاص قسم کی روشنی نکلتی ہے جسے اورا (Aura) کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ ۔۔۔۔مسلمانوں نے اورا کے لیے مختلف ناموں کو استعمال کیا ہے.
مثلاً
🍂جسمِ مثالی،
🍂جسمِ نورانی،
🍂روح ہوائی وغیرہ۔
ہندی زبان میں اس کے لیے پرانا ’’prana‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
دیگر زبانوں یا مذاہب میں اس کے لیے جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں وہ یہ ہیں
🍂mana
🍂animal magnetismAura ,
🍂force body
🍂Electromagnetic field
ہر انسان کے گرد ایک ’’فورس فیلڈ‘‘ یا قوت کی لہریں موجود ہوتی ہیں۔
نیوٹن کے یہ نظریہ اورا کی تحقیق میں معاون ثابت ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🎡کیسے ایک اورا Aura طاقتور اور کمزور ہوتا ہے ؟
کسی کا Aura مضبوط Strong ہوتا ہے۔اور کسی کا Aura کمزور Weak ہوتا ہے
۔ منفی سوچ رکھنے والوں میں سے منفی لہریں منعکس ہوتی ہیں اور مثبت سوچ رکھنے والوں میں مثبت۔ اس لیے کہا جاتا ہے انسانی سوچ کا انسانی شخصیت پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ انسان کی سوچ جیسی ہو گی اس کی شخصیت بھی اسی کے مطابق ڈھلتی جائے گی۔ انسانی سوچ کے علاوہ ہمارے ادا کیے گئے الفاظ بھی منفی و مثبت اثرات رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔انسان جیسا سوچتا ہے اس کا اظہار اپنے عمل اور الفاظ سے کرتا ہے۔ اور اسی کے مطابق اس کا ’’اورا‘‘ تشکیل پاتا ہے۔
✳Positive Aura
جن کا Aura مثبتPositive ہوتا ہے۔ ان کو دیکھنے،ان کے پاس بیٹھنے اور ان کی باتیں سننے سے ایک عجیب قسم کا سکون اور اطمینان محسوس ہوتا ہےاور جسم میں ایک قوت آجاتی ہے پھر سے چاک و چوبند اور فریش ہو جاتا ہے اور اس طریقے سے کچھ جگہیں بھی ایسی ہوتی ہیں ہوتی ہیں جہاں انسان کو سکون محسوس ہوتا ہے تو کبھی وہ اس کا خود کا گھر ہوتا ہے یا پھر روحانی طور پر اگر کوئی انسان ہے تو اس کو روحانی جگہوں پر سکون محسوس ہوگا ۔کبھی کبھی تنہائی کی جگہوں پہ جا کے انسان کو سکون محسوس ہوتا ہے یہ اس لیے ہوتا ہے کہ وہاں پہ مثبت انرجی کی وجہ سے مثبت اورا تشکیل پاتا ہے جس کی وجہ سے انسان ان جگہوں پر سکون محسوس کرتا ہے.
✳Negative Aura
اور جن کا Aura منفی Negative ہوتا ہے۔ان سے ملنے اور بات کرنے سے بےچینی،گھبراہٹ، سردرد اور اعصابی تھکن کا احساس ہوتا ہے۔ایسا لگتا ہے جیسے اس نے فرد کی ساری Energy کو کھینچ لیا ہو۔لہذا فرد کو کسی سے بھی ملاقات اور بات کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہیں یہ فرد میری Energy کو low تو نہیں کردے گا۔
ایسے منفی لوگ وہ ہوتے ہیں جن کے دلوں میں یا تو اپ کے لیے حسد ہوتا ہے یا وہ اکثر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں جیسے غیبت کرنا، حسد کرنا، بہتان لگانا، جھوٹ بولنا ،مکر اور فریب کرنا اور منافقت وغیرہ کرنا ۔ایسے لوگ جب آپ سے ملاقات کرتے ہیں تو آپ کی شخصیت یا خوبیوں کو دیکھ کر جلنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک حسد کی نظر آپ پر ڈال دیتے ہیں جس سے آپ کا اورا متاثر ہوتا ہے ۔
جب آپ کا اورا متاثر ہوتا ہے تو اس کا اثر ظاہری شکل بھی واضح ہونا شروع ہوتا ہے یاد رکھیے پہلے بیماری آپ کے اور آپ پر آتی ہے اور پھر آپ کے جسم پر ظاہر ہوتی ہے جیسے کسی کام میں دل نہ لگنا، بالوں کا ٹوٹنا،کسی بیماری کا ظاہر ہونا ، روزی رزق میں بندش ہو جانا یعنی وہ آپ کے اورا کے کسی بھی پوائنٹ کو جب اٹیک کرتا ہے تو اس کے مطابق اپ کے جسمانی وجود میں اس چیز کا اظہار ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔
لیکن اگر آپ کا اورا مضبوط ہے اور آپ احتیاط کے ساتھ حصار کر کے کسی جگہ جاتے ہیں تو پھر یہ منفی انرجی آپ کو اثر انداز نہیں کرتی ہے ۔اس لیے ضرورت ہے کہ اپنے اورا کو مضبوط سے مضبوط ترین کیا جائے تاکہ لوگ اپ کی صحبت میں آ کے سکون محسوس کریں