۔۔۔ کتاب اجنبیت دور کر دیتی ہے ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) تحریر شاید انسان کی سب سے بڑی ایجاد ہے ۔ یہ ان انسانوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتی ہے جو ایک دوسرے کو نہیں جانتے۔ یہ مختلف دور کے باشندوں سے روشناس کرا دیتی ہے۔ کتاب وقت کی زنجیروں کو توڑ دیتی ہے۔ کتابیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ انسان بھی کمال کر سکتا ہے۔ لائبریریوں کے کمرے ان کمالات سے بھرے ہوئے ہیں۔
کتابیں ہمیں وقت میں سفر کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ لائبریری پورے پورے سیارے اور پوری پوری تاریخ کے عظیم ذہنوں اور عظیم استادوں سے ہمارا رشتہ جوڑ دیتی ہے۔ اور انسانی نسل کے اجتماعی شعور میں اپنا حصہ بٹانے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔”
![]()

