Daily Roshni News

۔۔۔ یادِ رفتگاں ۔۔۔ایک شام احسان سہگل کے نام

۔۔۔ یادِ رفتگاں ۔۔۔

ایک شام احسان سہگل کے نام، پروقار تقریب 2014

 میں دی ہیگ میں منعقد کی گئی ، معروف سنیئر صحافی

محمد جاوید عظیمی  نےصدارت کی ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں طویل عرصہ سے قیام پزیر معروف شاعر احسان سہگل کے نام سے 2014 پروقار تقریب دی ہیگ کے کلچرل ہال میں منعقد کی گئی ۔ مذکورہ تقریب کے  لئےمعروف سنیئرصحافی محمد جاوید عظیمی نے صدارت کے  فرائض سر انجام دیئے۔اپنے صدارتی خطاب جاوید عظیمی نے شاعر احسان سہگل کی کتاب ضرب سخن کے حوالے سے شاندار الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے شاعری کی مختلف اصناف پر طبع آزمائی کی ہے اور کمال یہ ہے کہ انھوں نے ہر کلام کے نیچے اس کی تقطی بھی تحریر کی ہے جس کو پیش نظررکھتے ہوئے میں انہیں ہمیشہ مستند شاعر کے لقب سے پکارتا ہوں ۔

شاعر احسان سہگل نے اپنے خطاب میں جاوید عظیمی کا شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میری شخصیت اور شاعری سے متعلق زریں الفاظ استعمال کرکے مجھے خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے لئے آپ کا بے حد ممنون ہوں۔

یاد رہے شاعر احسان سہگل  حال ہی میں  اپریل 2025 کو رحلت فرما گئے ، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔

Loading