Daily Roshni News

۔10 نشانیاں جو بتاتی ہیں کہ آپ متعین حد سے زیادہ جذباتی ہیں

10 نشانیاں جو بتاتی ہیں کہ آپ متعین حد سے زیادہ جذباتی ہیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )1: آپ کسی کو “نہیں” کہنے کی ہمت نہیں کر پاتے، ہر انسان سے حد سے زیادہ محبت رکھتے ہیں۔

2: جب آپ تنہا ہوتے ہیں تو رونا آپ کا مشغلہ بن جاتا ہے اور آپ یہ بات دوسروں کو محض اس لئے نہیں بتاتے کہ وہ آپ کے متعلق کیا سوچیں گے۔

3: آپ لوگوں کے متعلق بہت جلدی یہ راۓ قائم کرتے ہیں کہ “ہر کوئی آپ کا بہترین دوست ہے”۔ آپ ہر ملنے والے شخص کی مدد کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

4: آپ ہر انسان کے ساتھ مہربان بنتے ہیں، اس سوچ کے ساتھ کہ وہ بھی آپ کے ساتھ مہربانی والا رویہ رکھیں گے۔

5: آپ نہیں سمجھ سکتے کہ دوسرے آپ سے فایدہ حاصل کرنے کے لئے آپ کو استعمال کر رہے ہیں کیونکہ آپ دوسروں کے ساتھ ایسا نہیں کرتے۔

6: آپ کبھی بھی دانستہ طور پر کسی کو تکلیف نہیں پہنچاتے کیونکہ آپ کا دل احساس سے لبریز ہوتا ہے۔

7: آپ اتنے حساس ہوتے ہیں کہ لوگوں کے بولنے، ان کے آپ کے ساتھ بدلتے رویے کو دیکھتے ہیں لیکن بدلے میں انھیں کچھ نہیں کہتے کہ کہیں وہ آپ سے دور نہ ہو جائیں۔

8: آپ لوگوں کے ساتھ اس قدر گہرا تعلق بنا لیتے ہیں کہ ان کے غلط ہونے کے باوجود ان کے پاؤں پر کھڑے ہو کر انھیں سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ شائد وہ ایسے نہ ہوں جیسا ہم سمجھ رہے ہیں۔

9: آپ کبھی بھی اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتے چاہے کتنے ہی ٹوٹے کیوں نہ ہوں۔

10: آپ مسائل کو فکس کرنے والے ہوتے ہیں، آپ لوگوں کو کھونے کے متحمل نہیں ہوتے اور اس کا نتیجہ پھر بھی یہ نکلتا ہے کہ آخر میں آپ تنہا رہ جاتے ہیں۔

Loading