Daily Roshni News

۔27 ویں ترمیم: اپوزیشن اتحاد کا جمعہ سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد: اپوزيشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعہ سے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی اور اپوزیشن رہنماؤں نے 27 ویں ترمیم سمیت دیگر معاملات پر حکومت کے خلاف جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی مذاکرات کرنے ہیں ہم اس کے لیے تیار ہیں مگر مذاکرات اسی نکتے پر ہوں گے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل گزشتہ روز  دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا جب کہ  آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

Loading