Daily Roshni News

۔29 جولائی….. آج ریحانہ صدیقی کی تیسری برسی ہے۔

29 جولائی….. آج ریحانہ صدیقی کی تیسری برسی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ساٹھ کی دہائی میں ریحانہ صدیقی فلم ، ٹی وی ، اسٹیج اور تھیٹر اداکارہ تھیں۔ وہ 1940 میں شملہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد نظیر احمد نامی ایک سرکاری ملازم تھے۔

ریحانہ صدیقی نے ہند-پاک جنگ کے پس منظر میں ایک ڈرامہ آدھی روٹی ایک لنگوٹی میں پرفارم کیا ، جو 1965 میں ہند پاک جنگ کے فورا”. بعد پاکستان کے بڑے شہروں میں چلا تھا۔ ان کا دوسرا ڈرامہ منچلے کا سودہ ہے۔

صرف ایک فلم ہمدم (1967) خلیل کے ساتھ ہیروئین کی حیثیت سے ان کے نام پر ہے اور دوسری فلموں میں انہوں نے بے وفا اور بہو رانی جیسی فلموں میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کام کیا۔ ریحانا صدیقی نے 70 کی دہائی کے فلمی اداکار اورنگزیب کے ساتھ شادی کی اور ایک کامیاب ٹی وی آرٹسٹ رہی ۔60 اور 70 کی دہائی میں ریحانہ صدیقی نے بطور معاون اداکارہ کے طور پر بہت سے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ۔

صدیقی کی بہنوں میں  طلعت صدیقی ، ریحانہ صدیقی ، ناہید صدیقی (پاکستان میں ایک بہترین کلاسیکی رقاصہ اور ضیا محی الدین کی سابقہ بیوی)۔ ان کی بھانجی یعنی طلعت صدیقی کی بیٹی عارفہ صدیقی نے اسٹیج ، ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں میں بہت مشہور تھی ۔ پاپ گلوکارہ فریحہ پرویز ریحانہ کی بیٹی ہیں۔ ریحانہ صدیقی نے 2009 میں پرائڈ اف پرفارمنس ایوارڈ جیتا تھا۔

ایک طویل علالت کے بعد وہ 81 سال کی عمر میں برطانیہ کے بلیک برن میں فوت ہوگئی

ان کی فلموں کی فہرست یہ ہے

ہمدم ، آنچ ، بہو رانی ، سالگرہ ، بےوفا ، محبت رنگ لاے گی ، ایک رات ، آگ تے خون ، باغی ، اور محبت مر نہیں سکتی۔

ان کے ٹی وی سیریل اور ڈراموں کی فہرست یہ ہیں:

آدھی روٹی اور ایک لنگوٹی ، شمع ہر رنگ میں جلتی ہے ، کچھ تو کہا ، گھوڑا گھاس کھاتا ہے ، خواب عذاب ، زمین ، تکیمیل ، منچلے کا سودہ ، کلو ، جنون میں جتنی بھی گزری، لڑکی ایک شرمیلی سی، فساد کی جڑ، شاہہالا کوٹ ، برسوں بعد ، دہلی کے بانکے ، اور تنہا۔ انہوں نے ایک ٹیلی فلم سات بھیڑیے میں بھی کام کیا۔

Loading