Daily Roshni News

۔6 ستمبر۔۔۔آج عارفہ صدیقی کا 55 واں یوم پیدائش ہے۔

6 ستمبر۔۔۔آج عارفہ صدیقی کا 55 واں یوم پیدائش ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )عارفہ صدیقی ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سنہری دور میں پی ٹی وی کے لیے کام کیا۔ عارفہ طلعت صدیقی کی بیٹی ہیں جنہوں نے پاکستان ریڈیو اور فلم انڈسٹری کے لیے کام کیا۔ عارفہ نے بہت چھوٹی عمر میں اداکاری شروع کر دی تھی۔ وہ پاکستان کے مختلف ٹی وی سیریل میں نظر آئیں۔ ان کا سب سے مشہور کام “وڈیرو سائیں (1992)”، “ناراض 1985 میں ہے۔ عارفہ نے پہلی شادی استاد نذر حسین سے کی جو ان سے 30 سال بڑے تھے۔ وہ ایک میوزک کمپوزر اور گلوکار تھے۔ یہ ایک محبت کی شادی تھی اور 23 سال تک کامیابی سے چلتی رہی ہیںپھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے استاد نذر حسین کی وفات ہوگئی ۔استاد نذر حسین کی وفات کے بعد انہوں نے تعبیر علی سے شادی کرلی۔ جو ایک موسیقار اور گلوکار بھی ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں سے کچھ یہ ہیں: ایسا بھی ہوتا ہے، وڈیرہ سائیں، دہلیز، فشار،

پیاس، عینک والا جن، میرات العروس، راہیں، کلو، شاہلا کوٹ، خواجہ اینڈ سنز ، آپا، سمندر اور منچلے کا سودا۔

انہوں نے 13 فلموں میں بھی کام کیا جن میں سے 7 پنجابی، 5 اردو اور ایک پشتو فلم ہے۔ ان کی 13 فلموں کی فہرست یہ ہے:

ایسا بھی ہوتا ہے، قسمت، ناز، وڈیرہ، آوارہ، دھنک، شاہ زمان، موتی شیر، سنگل، فقیرا، سن اف ان داتا، بابل، ایسا بھی ہوتا ہے، قسمت، فشار، پیاس، قہوا ، عینک والا، موتی شیر، سنگل، فقیرا، سن آف ان داتا، بابل، اور ایک پشتو فلم دا دشمنی او

Loading