9 ماہ سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے 2 خلا باز بالآخر بحفاظت زمین پر واپس آگئے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )انٹرنیشیل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے 2 امریکی خلاباز 9 ماہ بعد بحفاظت زمین پر واپس آگئے۔جون 2024 میں 8 روزہ مشن پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں جانے والے 2 امریکی خلا باز آخرکار 9 ماہ بعد بحفاظت زمین پر واپس لوٹ آئے۔
امریکی خلا بازبُچ وِلمور اورسنیتا ولیمز جون 2024 میں بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے تھے مگر خلائی جہاز میں فنی خرابی کے باعث وہ اسٹیشن پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئےتھے۔
ناسا نے فیصلہ کیا تھا کہ خلابازوں کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشنپر ہی رکھا جائے اور اعلان کیا گیا تھا کہ دونوں کی واپسی اسپیس ایکس کے ڈریگن اسپیس کرافٹ سے ہوگی۔
خلابازوں نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے زمین تک پہنچنے میں تقریباً 17 گھنٹے کا سفر طے کیا