💕جامع مسجد دہلی میں نبی کریم ﷺ کا مقام وضو💕
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جامع مسجد دہلی میں جب آپ کسی بھی دروازے سے اندر داخل ہوں گے تو آپ کو وضو بنانے کے لیے پانی کا حوض نظر آئے گا. حوض کے مغربی اور شمالی کونے پہ آپ دیکھیں گے کہ اس کونے کے مقام کو جالیوں سے محفوظ کر دیا گیا ہے. اس مقام کو محفوظ کرنے کی اصل وجہ کیا ہے یہ جان کر نہ صرف آپ حیران ہو جائیں گے بلکہ مارے خوشی کے فرط مسرت سے آپ آنکھیں نم ہوکر بارگاہ رسالت میں درود و سلام کے ہدیہ عقیدت پیش کرنے لگیں گی. یہ ایک تاریخی حقیقت ہے جس سے نہ صرف عقیدہ اہل سنت پہ استحکام حاصل ہوتا ہے بلکہ اس سے نبی کریم ﷺ کا اپنے چاہنے والوں پہ بعد از وصال کرم کا ثبوت بھی ملتا ہے
واقعہ یہ ہے کہ جب شہنشاہ ہندوستان شاہ جہاں نے دہلی کی جامع مسجد کی تعمیر کو مکمل کرا لیا تو ایک رات تہجد کی نماز کے بعد دعا میں گڑگڑا کر رسول اکرم ﷺ سے توسل کرتے ہوئے التماس کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ! براہ کرم آپ مسجد میں تشریف لائیں اور اس کو شرف قبولیت سے نوازیں اپنے قدم ناز سے اس مسجد کو بابرکت بنائیں تاکہ اللہ تعالٰی مجھے اور اس مسجد کو آپ کی توسط سے قبول کرے.
شاہ جہاں کی دعا و التماس بارگاہ رسالت میں قبول ہوئی اور نہ صرف شاہ جہاں خواب میں بلکہ اس وقت کے دہلی کے اولیا کرام نے بحالت کشف دیکھا کہ نبی اکرم ﷺ بنفس نفیس دہلی کے جامع مسجد تشریف لائے ہیں اور اس مقام پہ بیٹھ کر آپ نے وضو فرمائی ہے . شاہ جہاں اپنے مسکن سے فوری طور پر اسی وقت اپنے چند احباب کے ساتھ بھاگے بھاگے مسجد میں پہنچے اور فوری طور پر جہاں تک تازہ تازہ وضو کرنے کے اثرات پائے گئے وہاں نشان لگا کر محفوظ کر دیا.
کہا جاتا ہے کہ اسی وقت کے دہلی کے درویش و اولیا کرام بھی حاضر ہو گئے تھے. صبح میں بادشاہ شاہ جہاں نے اس مقام کو سنگ مر مر سے گھیر کر محفوظ کر وا دیا. بعد میں مزید تحفظ کے لئے اس پہ جالی لگا دی گئی. موجودہ انتظامیہ نے اب پرانی جالی کو بدل کر نئی اسٹیل کی جالی لگوا دی ہے. آپ بھی جب جائیں تو اس مقام کی زیارت ادب و احترام کے ساتھ کریں. اور اپنے عقیدے کو مزید مستحکم کریں.
دعاگو سید_فیضان_علی_صابری