Daily Roshni News

دی ہیگ  کی جانی پہچانی شخصیت خالد رانا نے

لذت  ِ کام و دہن کے سلسلے میں اپنے محبوب دوستوں

جاوید عظیمی اور سعید فیصل آبادی کے اعزاز میں

 جنتی ذائقے سے قریب تر لذیذ Pizza

دعوت ِ خاص کا پُر تکلف اہتمام کیا۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بروزاتوار 13اگست2023کو ہالینڈ بھر میں دن بھر موسم خوشگوار  رہا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت خالد رانا نے اپنے قریب تر اور محبوب دوستوں آن لائن اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی اور ذائقے کی پہچان رکھنے والے چوہدری سعید فیصل آبادی کے اعزاز میں لذت ِ کام دہن  کے سلسلے میں لذیز عمدہ جنتی ذائقے سے قریب تر Pizzaدعوت کا خصوصی اہتمام کیا۔ پہلے مرحلے میں مشروب اور دوسرے مرحلے میں گرما گرم اٹالین Pizzaپیش کیا گیا دوران تناول آپس کے تبادلہ خیال سے Pizzaکی لذت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

پھولوں کے نام سے منسوب ٹرکش ریسٹورنٹ کے ٹیرس کے خوبصورت دلکش ماحول میں Pizzaدعوت کا لطف دوبالا ہو گیا۔ اس دوران خوشبو سے مہکتی ہوئی Koffieکے ہر گھونٹ  نے جسم و جان میں راحت و سکون کی کیفیت طاری کر دی اس کیفیت میں تادیر گفتگو کا سلسلہ  جاری رہا، بعدازاں  جاوید عظیمی اور سعید فیصل آبادی  نے Pizzaدعوت کے لئے خالد رانا کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading