Daily Roshni News

آسٹریا ، معروف علمی شخصیت پروفیسر مسرت شوکت اعوان نے تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔۔۔۔۔

آسٹریا ، معروف علمی شخصیت پروفیسر مسرت شوکت اعوان نے
مدیر اعلیٰ ڈیلی روشنی نیوز جاوید عظیمی اور محمد آفتاب سیفی کے
اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) علمی ،ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی اس وقت آسٹریا کے نجی دورے پر ہیں،میزبان اول محمد آفتاب سیفی عظیمی نے مذکورہ دورے کا شیڈول ترتیب دے رکھا ہے۔ جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر دعوتوں اور ملاقانوں کا تسلسل جاری ہے۔

گزشتہ روز بروز بدھ23اگست2023کو آسٹریا کے شہر ویانا کی معروف متحرک اور علمی شخصیت پروفیسر مسرت شوکت اعوان نے محمد جاوید عظمی ااور محمد آفتاب سیفی کے اعزا ز میں مقامی ریسٹورنٹ کے دلکش ماحول میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ لذت ِ کام و دہن کے سلسلے میں انواع واقسام کے لذیذ عمدہ کھانوں سے بھرپور تواضع کی گئی۔ خوبصورت ماحول میں کھانا تناول کرنے کے دوران اور بعد میں بھی انتہائی مودب، نفیس انداز میں علمی ،فکری اور نافع گفتگو سے میزبان اور مہمانوں پر مسرت و انبساط کی کیفیت طاری ہو گئی،

پروفیسر مسرت شوکت اعوان نے درس و تدریس کے زمانے کے دوران رونما ہونے والے واقعات کو بڑے ہی دلچسپ پیرائے میں بیان کیا جبکہ پاکستانی کمیونٹی ویانا کی سرگرمیوں پر بھی مثبت انداز میں روشنی ڈالی اس گفتگو کو مزید نکھار دینے کے لئے شعروں کا بھی سہارا لیا۔ جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر کہا کہ میں نے 10سال بزم ادب کراچی کے نام سے قائم تنظیم کے زیر اہتمام بے شمار علمی،ادبی اور شعری نشستوں کا انعقاد کرایا جس کے باعث شعر وسخن سے دلچسپی میں مزید اضافہ ہوا۔ مذکورہ تقریبات میں بہٹ مشاق اور مستند شعرائے کرام شریک ہوتے ان میں ایک نام و حید انصاری کا بھی ہے آپ کا یہ کلام مجھے بے حدپسند ہے آپکی نذر کرتا ہوں ۔
التواء میں ہیں میرےقتل کے احکام ابھی
ان کو لینا ہے میری ذات سے کچھ کام ابھی
کل وہ صیاد کی سیٹی پے چہکتا ہو گا
پھٹپھڑاتا ہے پرندہ جو تہے دام ابھی


پروفیسر مسرت شوکت اعوان نے جاوید عظیمی کا قیمتی وقت دینے پر تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔ جبکہ جاوید عظیمی نے جواباً مدعو کرنے پر میزبان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading