اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائےگا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 22 نومبر کو 8 سماعتوں سے مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم 3 روز قبل بھی خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لی جائےگی۔