احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کرانے کیلئے سوال نامہ فراہم کردیا۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی بھی پیشی کیلئے موجود تھیں،
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کرانے کےلیے سوال نامہ فراہم کردیا۔
دونوں ملزمان کو 79، 79 سوالات پر مشتمل سوال نامہ فراہم کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔