Daily Roshni News

2023 میں دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون کونسا رہا؟

دنیا میں 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کوئی سستی اینڈرائیڈ ڈیوائس نہیں بلکہ ایپل کا مہنگا ترین آئی فون 14 پرو میکس تھا۔

یہ دعویٰ اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی Canalys نے ایک رپورٹ میں کیا، اس رپورٹ میں 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 فونز کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

فہرست میں 10 میں سے 7 اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ آئی فونز ہیں۔

درحقیقت ٹاپ 5 اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 14 پرو میکس تھا جس کے 3 کروڑ 40 لاکھ یونٹ فروخت ہوئے۔

دوسرے نمبر پر حیران کن طور پر آئی فون 15 پرو میکس رہا جو ستمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

3 ماہ کے دوران آئی فون 15 پرو میکس کے 3 کروڑ 30 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔

آئی فون 14، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 13 بالترتیب تیسرے سے 5 ویں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز رہے۔

آئی فون 15 پرو 7 ویں نمبر پر رہا جب کہ آئی فون 15 کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

ایپل سے ہٹ کر اس فہرست میں چھٹے، 8 ویں اور 9 ویں نمبر پر سام سنگ کے اسمارٹ فونز رہے۔

Loading