Daily Roshni News

ہالینڈ،یوم  ِ اقبال کی شاندار تقریب کے دوران

علامہ اقبال ؒ سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے جاوید عظیمی ،

میاں عاصم محمود نے دیگر معززین کے ہمراہ  کیک کاٹا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں یوم اقبال ؒ کی پروقار شاندار تقریب بروز جمعہ دس نومبر2023منعقد کی گئی۔ اس پروقار تقریب میں مختلف مکتبئہ فکر سے وابستہ معزز  شخصیات نے تقریب میں شرکت کرکے علامہ اقبالؒ کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ متذکرہ پروگرام کے دوران معروف آن لائن اردواخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی اور میاں عاصم محمود نے کمیونٹی کی معزز شخصیات  کے ہمراہ مصور پاکستان، حقیقت کے ترجمان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کی جانب سے خوبصورت کیک بھی کاٹا ۔اجتماعی دعا میں علامہ اقبال ؒ کے درجات میں بلندی، عالم اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی ، بقااورخوشحالی  کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کی گئیں۔

یاد رہے ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد یوم اقبالؒ کی تقریب کو کمیونٹی کے حضرات نے بے حد سراہا اور اس پروگرام کی انتظامی ٹیم کے ہر ممبر کی خدمات کو مثبت انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

Loading