حال ہی میں کیے گئے ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 31 فیصد پاکستانی سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے پریشان ہیں۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے میں بتایا گیا ہے کہ 31 فیصد پاکستانیوں نے سوشل میڈیا کے زندگیوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہونے کا کہتے ہوئے پریشانی کا اظہار کیا جبکہ 38 فیصد نے اس بات سے انکار کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پرٹا۔
سروے کے مطابق سوشل میڈیا کے زندگیوں میں بڑھتے عمل دخل سے پریشان پاکستانیوں کی شرح 39 ممالک کی مجموعی آرا سے کم رہی، عالمی سطح پر 50 فیصد نے سوشل میڈیا کے زندگیوں پر حاوی ہونے کا کہا ہے جبکہ مشرق وسطی میں 57 فیصد افراد سوشل میڈیا کے زندگیوں میں بڑھتے عمل دخل سے پریشان نظر آئے۔