Daily Roshni News

4 جنوری شام 6 بج کر 28 منٹ پر زمین اپنے مدار میں سورج کے قریب ترین ہوگی

4 جنوری شام 6 بج کر 28 منٹ پر زمین اپنے مدار میں سورج کے قریب ترین ہوگی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کیا آپ جانتے ہیں 4 جنوری شام 6 بج کر 28 منٹ پر زمین اپنے مدار میں سورج کے قریب ترین ہوگی (Perihelion پر) اور صرف قریب ترین نہیں بلکہ سورج کے گرد مدار میں تیز ترین بھی۔ زمین سورج کے گرد 14 کروڑ 71  لاکھ 3 ہزار 6 سو 86 کلومیٹر دوری پر 30.29 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کررہی ہوگی۔ لیکن پھر بھی اتنی سردی۔۔ زرا سوچیے کہ کیوں !

 زمین کا مدار چونکہ بالکل گول نہیں ہے اس لیے کیپلر کے دوسرے قانون کے مطابق سورج کے قریب جاتے ہوئے رفتار بڑھتی ہے اور جولائی میں جب دور ترین ہوگی تو اس کی رفتار 29.29 کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی یعنی سال کی سست ترین رفتار۔

ابھی یہ Perihelion دسمبر Solstice سے 2 ہفتے کے بعد ہوا ہے لیکن یہ ہمیشہ ایسا نہ ہوگا بلکہ ان کا فرق 58 سال میں ایک دن لے حساب سے بڑھتا جاتا ہے۔ سال 1246 میں December Solstice اور Perihelion ایک ساتھ تھے اور آج سے 4405 سال بعد سال 6430 میں زمین کے سورج سے قریب ترین ہونا March Equinox کے ساتھ ہی ہوگا۔

(تحریر: ثاقب علی)

Loading