Daily Roshni News

آج بیگم بڑی موڈ میں تھی کہنے لگی کہ آپکی کوئی گرل فرینڈ ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک دوست فرما رہے تھے آج بیگم بڑی موڈ میں تھی کہنے لگی کہ آپکی کوئی گرل فرینڈ ہے ۔

میں نے کہا نہیں

کہنے لگی کسی کو آفس میں پسند کرتے ہوں ۔ میں نےکہا نہیں ۔

پھر پوچھا شادی سے پہلے کوئی افئیر ۔

میں نے کہا نہیں ۔

کہنے لگی ۔اتنے ہینڈ سم تو ہیں ۔یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

میں نےکہا کہ لڑکیوں کی بڑی بڑی ڈیمانڈ ہوتی ہے اس لیے

پھر پوچھا کوئی تو کبھی جوانی میں پسند آئی ہو گی ۔

 میں نے کہا نہیں ۔

منہ بنا کر بولی ۔ اسکا مطلب کہ میں ہی پہلی ہوں۔ جو آپ جیسے کو پسند کرتی ہوں ۔

میں خاموش رہا

کوئی فلمی ایکٹر تو پسند ہو گی۔

میں نے کہا نہیں ۔

ہاں البتہ بچپن میں ڈنٹونک کی مشہوری میں ایک لڑکی نیلما آتی تھی۔ وہ مجھے اچھی لگتی تھی۔ میں اس وقت 6 سال کا تھا ۔

اسکے بعد وہ ٹی وی پہ نہیں ائی۔

اس کے بعد بیگم کا پارہ چڑھ گیا اور بولی کہ 35 سال پرانی لڑکی نہیں بھولی۔

 اب بھی دماغ میں ہے وہ چڑیل ۔

 تم سارے مرد ایک جیسے ہو۔ اس لیے اپ نے  بچپن کی ساری چیزیں سمبھال کر رکھی ہیں

۔اور راشن میں بھی ڈنٹونک ہمیشہ لاتے ہیں ۔ صبح شام بچوں کو دانت صاف کرنے کا کہتے ہیں ۔

 اس کلموئی کی یاد تازہ کرتے رہتے ہیں۔ اور اکثر سوچوں میں گم رہتے ہو ۔سب سمجھتی ہوں ۔

 یقینا نیٹ پہ بھی اسی کو سرچ کرتے ہوں گے۔

اسی لیے 24 گھنٹے موبائل میں گھسے رہتے ہوں

 مجھے پہلے شک تھا ہو نہ ہو کوئی پرانی عاشقی ضرور پال رکھی ہے۔

سب سمجھتی ہوں۔ مجھے اب آپ کے ساتھ نہیں رہنا ۔

اور یہ کہہ کر ڈنٹونک اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

Loading