Daily Roshni News

50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں 50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچاس ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کے منصوبے کے تحت گورنر ہاؤس میں اگلے ہفتے سے مرحلہ وار ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی ایکسپرٹ دانیال ناگوری کو سی ای او گورنرز اینیشیٹیو برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ہے۔

دانیال ناگوری پچاس ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تعلیم کے منصوبے کی نگرا نی کریں گے، دانیال ناگوری اعلیٰ تعلیم یافتہ آئی ٹی انجینئر اور بزنس مین ہیں، اور وہ پہلے بھی اس نوعیت کے پروگرامز چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی انجینئر دانیال ناگوری اپنی خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔

Loading