پاکستان اوور سیز فورم کے چیئر مین شاہد رضا رانجھا اپنے ساتھیوں کے
ہمراہ امریکہ سے ہالینڈ پہنچ گئے ، گوندل ہاؤس میں جاوید عظیمی،
میاں عاصم ، چوہدری اقبال اور پاکستانی کمیونٹی کی دیگرممتاز نمایاں شخصیات
سے ملاقاتیں اور فورم کے عظیم پیغام پر روشنی ڈالی —
ہالینڈ (ڈیلی روشتی نیوز انٹر نیشنل نیوز ڈیسک) گزشتہ بروز جمعتہ المبارک 18 اکتوبر 2024 پاکستان اوور سیز فورم کے چیئر مین شاہد رضا رانجھا اپنے مخلص ساتھیوں وائس چیئرمیں غلام مصطفےٰ دیوان اور جنرل سیکرٹری خرم شہزاد کے ہمراہ اوور سیز فورم ہا لینڈ کے زیر انتظام و انصرام بروزاتوار 20 اکتوبر منعقد ہونے والے اوو ر سیزفورم کنونشن میں خصوصی شرکت کے لئے امریکہ سے ہالینڈ پہنچ گئے۔ گزشتہ شب اوو ر سیز فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری سرفراز احمد گوندل کی رہائش گاہ پر خصوصی نشست میں آن لائن اردو اخبار روزنامہ روشنی نیوز کے بانی و مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی، مینجنگ ڈائریکٹر محمد میاں عاصم محمود،چوہدری محمد اقبال اور پاکستانی کمیونٹی کی دیگر ممتاز نمایاں شخصیات سےملاقاتیں کیں ۔ شاہد رضا رانجھا نے اس خصوصی نشست میں گفتگو کےدوران مذکورہ فورم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سمندر پار پاکستانیوں کو متحد ہونے زور دیا ۔ جاوید عظیمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اوور سیز فورم کی خدمت خلق کے سلسلے کی جانے والی گرانقدر خدمات کو سراہا اور کنونشن کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات
بھی ادا کئے۔میاں عاصم محمود اور چوہدری محمد اقبال نے مہمانوں کو ہالینڈ میں خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس خصوصی نشست میں میزبان سرفراز احمد گوندل اور راسب جاوید نے مہمانوں کی گرما گرم کھانوں سے تواضع کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یادر ہے پاکستان اوورسیز فورم کے یورپ کے لئے کو آرڈینیٹر میاں وقار اکمل اسپین سے ہالینڈ پہنچ گئے اوراِس خصوصی نشست میں بھی شریک ہوئے۔