Daily Roshni News

جاوید  عظیمی کی دعوت پر مولانا غلام مصطفےٰ اور چوہدری اکرام نے میوزیم کا وزٹ کیا۔

جاوید  عظیمی کی دعوت پر مولانا غلام مصطفےٰ اور

چوہدری اکرام نے میوزیم کا وزٹ کیا۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز  انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 10جون 2023 کو جاوید عظیمی  کی خصوصی دعوت پر پاکستان اسلامک ایندڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی اور معروف سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق نے نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں عرصہ دراز سے قائم خوبصورت  میوزیم عجائب گھرکا وزٹ کیا۔جاوید عظیمی نے معزز مہمانوں کا میوزیم پہنچنے پر شاندار استقبال کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے، بعد ازاں  میزبان نے مہمانوں کو میوزیم میں نمائش میں رکھے گئے قیمتی اور منفرد نوادرات پر تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ عصر حاضر  میں مستعمل جدید ٹیکنالوجی کے آلات پر بھی روشنی ڈالی  جس کو مہمانوں نے خوب سراہا جاوید عظیمی نے مہمانوں کو مزید بتایا کہ میں اس میوزیم میں گزشتہ 24سال سے کام  کر رہا ہوں دی ہیگ میں موجود تمام اسکولز کے بچے،نوجوان مذکورہ میوزیم کے مستند اساتذہ سے  علم سیکھنے کے لئے آتے ہیں کیونکہ یہ عجائب گھر میوزیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی مرکز بھی ہے۔ وزٹ کے اختتام پر مہمانوں نے میزبان کا وزٹ کے لئے مدعو کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

Loading