Daily Roshni News

بہو تمہاری نیند ابھی کچی ہے جا کر سو جاؤ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شادی کے اگلے دن بہو سوکر اٹھی تبھی ساس کی چیختی آواز سنائی دی صبح جلدی آٹھ جایا کرو ہم لوگ چھ بجے چائے پی لیتے ہیں. تمہاری یہ عادتیں ہم لوگ برداشت نہ کریں گے. تمہاری ماں کا گھر نہیں ہے.

بہو نے کوئی جواب نہ دیا. آپنے  کمرے میں گئی اور ایک ڈائری، پین اور دو بیگ لیکر  واپس آئی اور کہا ساسو ماں یہ وہ لسٹ ہے جو شادی کے پہلے آپ لوگوں نے میرے گھر بھیجی تھی آپ ملا لیں کوئی چیز کم نہیں

ہنڈا سٹی – پینتیس لاکھ ساٹھ ہزار

سمارٹ ٹی وی بیالیس انچ – باون ہزار

فرج – پچاس ہزار

واشنگ مشین آٹومیٹک – ساڑھے تیس ہزار

مکسی، اوون اور الیکٹرانک سامان – ایک لاکھ ساٹھ ہزار

سوفہ، ڈائننگ

ٹیبل، ڈبل بیڈ – ایک لاکھ تیس ہزار

نقد – پانچ لاکھ

یہ رہیں رسیدیں

آپ لوگوں نے اپنے لڑکے کی قیمت لگائی میرے والدین نے قیمت ادا کرکے میرے لئے شوہر خرید لیا

اب آپ بتائیں میرے بارے میں کوئی  ڈیمانڈ نہیں کی گئی تھی کہ لڑکی کیسی ہونی چاہئے. اور کتنے بجے سونا اور جاگنا چایئے ۔

پھر اس نے ایک خوبصورت سے بیگ کی زپ کھولی سب دلچسپی سے دیکھنے لگے. ساس نے پوچھا اس میں کیا ہے؟

بہو نے کہا میرے والد نے یہ تیس بور ریوالور دیا تھا اور کہا تھا بیٹی تم یہاں تھیں تو تمہاری حفاظت میرا فرض تھا اب تمہیں خود اپنی حفاظت کرنا ہوگی.

ساس نے اپنی بےترتیب سانسوں پر قابو پایا اور جلدی سے کہا بہو تمہاری نیند ابھی کچی ہے جا کر سو جاؤ۔۔ جب نیند پوری ہو جائے تو خود سے اٹھ جانا۔۔جا میری شہزادی ۔

Loading