ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’کچھ گناہ ایسے ہیں جن کاکفّارہ نہ نمازہے،نہ روزہ ہے، نہ حج ہے اور نہ ہی عمرہ ہے۔‘‘ صحابَۂ کرام علیہمُ الرّضواننے عرض کی: یارسولَ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم !پھر ان کا کفارہ کیا ہے؟ ارشاد فرمایا: ’’ان کاکفّارہ وہ پریشانیاں ہیں جوآدمی کو حلال روزی کی تلا ش میں پہنچتی ہیں۔‘‘ (معجم اوسط، ۱/ ۴۲، حدیث:۱۰۲)